☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فصل: موت اور اس سے متعلق امور کا بیان، مومن کے لیے موت کے وقت راحت، بشارت، روح کا حال، اس کے عمل اور اس پر ہونے والی تعریف کا بیان - اس علامت کی کیفیت کی اطلاع جو مؤمن کی روح کے قبض ہونے پر ہوتی ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← فصل: موت اور اس سے متعلق امور کا بیان، مومن کے لیے موت کے وقت راحت، بشارت، روح کا حال، اس کے عمل اور اس پر ہونے والی تعریف کا بیان - اس علامت کی کیفیت کی اطلاع جو مؤمن کی روح کے قبض ہونے پر ہوتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3011 صحیح ابن حبان
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، يَحْيَى الْقَطَّانِ ، الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ دَخَلَ فَرَأَى ابْنًا لَهُ يَرْشَحُ جَبِينُهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَمُوتُ الْمُؤْمِنُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبداللہ بن بریدہ رحمہ اللہ اپنے والد (سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (گھر میں) داخل ہوئے، تو انہوں نے اپنے بیٹے کو دیکھا کہ (موت کے قریب) اس کی پیشانی سے پسینہ پھوٹ رہا تھا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ» ”مومن کا انتقال پیشانی کے پسینے کے ہمراہ ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3011]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3011، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1337، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1827، والترمذي فى (جامعه) برقم: 982، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1452، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23430» «رقم طبعة با وزير 3000»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «أحكام الجنائز» (49).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحكام الجنائز» (49). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري