☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس مسلمان کے لیے واجب ہوتی ہے جس کے دو بیٹوں کی موت ہو اور وہ اس پر صبر کرے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: جنازے اور اس سے متعلق امور کے احکام و مسائل← صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنت اس مسلمان کے لیے واجب ہوتی ہے جس کے دو بیٹوں کی موت ہو اور وہ اس پر صبر کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2946 صحیح ابن حبان
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، ابْنِ إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ دَخَلَ الْجَنَّةَ"، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَابْنَانِ؟ قَالَ:" وَابْنَانِ" ، قَالَ مَحْمُودٌ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، إِنِّي لأَرَاكُمْ لَوْ قُلْتُمْ وَاحِدًا، لَقَالَ وَاحِدًا قَالَ: وَاللَّهِ أَظُنُّ ذَلِكَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اگر دو بچے ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“ محمود نامی راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: میرا خیال ہے آپ لوگوں کو یہ بھی پوچھنا چاہیے تھا اگر ایک ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ بھی فرما دیتے، اگر ایک ہو (تو بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا) تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! میرا بھی یہی خیال ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 2946]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2946، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14506» «رقم طبعة با وزير 2935»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «التعليق الرغيب» (3/ 92).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (3/ 92). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي