☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ پر حسن ظن کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اپنے معبود پر اچھا گمان رکھتا ہے اسے اس کے گمان کے مطابق ملتا ہے، اور جو اس پر برا گمان رکھتا ہے اسے اس کے مطابق ملتا ہے
صحیح ابن حبان
کتب← صحیح ابن حبان← کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتیوں کے احکام و مسائل← اللہ پر حسن ظن کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اپنے معبود پر اچھا گمان رکھتا ہے اسے اس کے گمان کے مطابق ملتا ہے، اور جو اس پر برا گمان رکھتا ہے اسے اس کے مطابق ملتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 641 صحیح ابن حبان
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ ، يَزِيدَ بْنِ عُبَيْدَةَ ، حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ ، وَاثِلَةُ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ ، قَالَ: خَرَجْتُ عَائِدًا لِيَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ فَلَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الأَسْقَعِ وَهُوَ يُرِيدُ عِيَادَتَهُ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَلَمَّا رَأَى وَاثِلَةَ، بَسَطَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يُشِيرُ إِلَيْهِ، فَأَقْبَلَ وَاثِلَةُ حَتَّى جَلَسَ، فَأَخَذَ يَزِيدُ بِكَفَّيْ وَاثِلَةَ، فَجَعَلَهُمَا عَلَى وَجْهِهِ، فقَالَ لَهُ وَاثِلَةُ : كَيْفَ ظَنُّكَ بِاللَّهِ؟ قَالَ: ظَنِّي بِاللَّهِ وَاللَّهِ حَسَنٌ، قَالَ: فَأَبْشِرْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي إِنْ ظَنَّ خَيْرًا، وَإِنْ ظَنَّ شَرًّا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حیان ابو نضر بیان کرتے ہیں: میں یزید بن اسود کی عیادت کرنے کے لیے روانہ ہوا، تو میری ملاقات سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ہوئی، وہ بھی ان کی عیادت کے لیے جا رہے تھے۔ ہم یزید کے پاس پہنچے، جب انہوں نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو اپنا ہاتھ پھیلا دیا اور ان کی طرف اشارہ کرنے لگے۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ آگے ہوئے اور تشریف فرما ہوئے، تو یزید نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کے دونوں ہاتھ پکڑ لیے اور ان دونوں کو اپنے چہرے پر رکھا۔ سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کے بارے میں تمہارا گمان کیا ہے؟ یزید نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ کے بارے میں میرا گمان اچھا ہے، تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم خوشخبری قبول کرو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں، خواہ وہ بھلائی کا گمان رکھے خواہ وہ برائی کا گمان رکھے“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 641]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 633، 634، 635، 641، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7698، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16263» «رقم طبعة با وزير 640»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - وهو مكرر (632). تنبيه!! رقم (632) = (633) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح.
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - وهو مكرر (632). تنبيه!! رقم (632) = (633) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح.