عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حُمَيْدًا ، أَنَسًا
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ يَكْتُبُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ قَدْ قَرَأَ الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ عُدَّ فِينَا ذُو شَأْنٍ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُمْلِ عَلَيْهِ: غَفُورًا رَحِيمًا سورة النساء آية 23 فَيَكْتُبُ:" عَفُوًّا غَفُورًا"، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ"، وَيُمْلِي عَلَيْهِ: عَلِيمًا حَكِيمًا سورة النساء آية 11، فَيَكْتُبُ" سَمِيعًا بَصِيرًا"، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْتُبْ أَيَّهُمَا شِئْتَ". قَالَ: فَارْتَدَّ عَنِ الإِسْلامِ، فَلَحِقَ بِالْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: أَنَا أَعْلَمُكُمْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنْ كُنْتُ لأَكْتُبُ مَا شِئْتُ. فَمَاتَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ الأَرْضَ لَنْ تَقْبَلَهُ" ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: فَأَتَيْتُ تِلْكَ الأَرْضَ الَّتِي مَاتَ فِيهَا، وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ الَّذِي، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا قَالَ، فَوَجَدْتُهُ مَنْبُوذًا، فَقُلْتُ: مَا شَأْنُ هَذَا؟ فَقَالُوا: دَفَنَّاهُ فَلَمْ تَقْبَلْهُ الأَرْضُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کتابت کیا کرتا تھا، وہ ہمارے درمیان اہم حیثیت کا مالک تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے املا کروایا: «غَفُورًا رَحِيمًا» ”مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا“ تو اس نے لکھ دیا: «عَفُوًّا غَفُورًا» ”معاف کرنے والا مغفرت کرنے والا“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ لکھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے املا کروایا: «عَلِيمًا حَكِيمًا» ”علم والا حکمت والا“ تو اس نے لکھ دیا: «سَمِيعًا بَصِيرًا» ”سننے والا دیکھنے والا“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان دونوں میں سے جو چاہو لکھ لو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر وہ اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہو گیا اور مشرکین کے ساتھ مل گیا۔ اس نے کہا: میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں تم سب سے زیادہ جانتا ہوں، کیونکہ میں جو چاہوں وہ لکھ سکتا ہوں، پھر وہ فوت ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”زمین اسے قبول نہیں کرے گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں اس سرزمین پر آیا جہاں وہ شخص مرا تھا، تو مجھے پتا چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے، تو میں نے اسے قبر سے باہر پڑا ہوا پایا۔ میں نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: ہم نے اسے دفن کیا تھا، لیکن زمین نے اسے قبول نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 744]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3617، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2781، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 744، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12398» «رقم طبعة با وزير 741»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق على صحيح الموارد» (1268/ 1521).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن عبد الأعلى، فمن رجال مسلم.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على صحيح الموارد» (1268/ 1521). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير محمد بن عبد الأعل