عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَسْكَرِيُّ ، عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، سَعْدَانُ بْنُ بِشْرٍ الْجُهَنِيُّ ، أَبُو مُجَاهِدٍ الطَّائِيُّ ، مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَسْكَرِيُّ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ بِشْرٍ الْجُهَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُجَاهِدٍ الطَّائِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ إِلَيْهِ رَجُلانِ يَشْكُو أَحَدُهُمَا الْعَيْلَةَ، وَيَشْكُو الآخَرُ قَطْعَ السَّبِيلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا قَطْعُ السَّبِيلِ: فَلا يَأْتِي عَلَيْكَ إِلا قَلِيلٌ حَتَّى تَخْرُجَ الْعِيرُ مِنَ الْحِيرَةِ إِلَى مَكَّةَ بِغَيْرِ خَفِيرٍ، وَأَمَّا الْعَيْلَةُ: فَإِنَّ السَّاعَةَ لا تَقُومُ حَتَّى يَخْرُجَ الرَّجُلُ بِصَدَقَةِ مَالِهِ، فَلا يَجِدُ مَنْ يَقْبَلُهَا مِنْهُ، ثُمَّ لَيَقِفَنَّ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ يَحْجُبُهُ، وَلا تُرْجُمَانٌ يُتَرْجِمُ لَهُ، فَيَقُولَنَّ لَهُ: أَلَمْ أُوتِكَ مَالا؟ فَلَيَقُولَنَّ: بَلَى، فَيَقُولُ: أَلَمْ أُرْسِلْ إِلَيْكَ رَسُولا؟ فَلَيَقُولَنَّ: بَلَى، ثُمَّ يَنْظُرُ عَنْ يَمِينِهِ، فَلا يَرَى إِلا النَّارَ، ثُمَّ يَنْظُرُ عَنْ شِمَالِهِ، فَلا يَرَى إِلا النَّارَ، فَلْيَتَّقِ أَحَدُكُمُ النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھا، دو آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ان میں سے ایک نے تنگدستی کی شکایت کی اور دوسرے نے لوٹ مار کی شکایت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک لوٹ مار کا تعلق ہے تو تھوڑے ہی عرصے کے بعد تم پر ایسا زمانہ آئے گا کہ ایک قافلہ حیرہ سے روانہ ہو گا اور مکہ تک آ جائے گا اور اسے کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ جہاں تک تنگدستی کا تعلق ہے، تو قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کوئی شخص اپنے مال کی زکوٰۃ لے کر نکلے گا نہیں اور پھر اسے کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا، جو اس سے اس زکوٰۃ کو قبول کر لے۔ تم میں سے ہر شخص کو اللہ کی بارگاہ میں کھڑا کیا جائے گا، اس شخص اور اللہ کی بارگاہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہو گا جو رکاوٹ بن رہا ہو اور کوئی ترجمان نہیں ہو گا جو درمیان میں واسطہ ہو، تو پروردگار اس سے فرمائے گا: کیا میں نے تمہیں مال عطا نہیں کیا تھا؟ تو وہ جواب دے گا: جی ہاں۔ پروردگار فرمائے گا: کیا میں نے تمہاری طرف رسول کو نہیں بھیجا تھا؟ وہ بندہ عرض کرے گا: جی ہاں۔ پھر وہ شخص اپنے دائیں طرف دیکھے گا تو اسے جہنم نظر آئے گی، وہ بائیں طرف دیکھے گا تو اسے صرف جہنم نظر آئے گی، تو تم میں سے ہر ایک شخص کو جہنم سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے خواہ وہ نصف کھجور کے ذریعے ایسا کرے اور اگر یہ بھی نہیں ملتی، تو پاکیزہ بات کے ذریعے (جہنم سے بچنے کی کوشش کرے)۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7374]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 7330»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3495): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3495): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح