☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7286
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7286
ابْنُ قُتَيْبَةَ ، ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أبا هريرة
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أنهما سمعا أبا هريرة ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ" ، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، فَقَالَ: ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ أَرْبَعَةِ أَدْوُرٍ لأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَمَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ الأَرْبَعَةِ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ أَكْثَرَ مِمَّنْ ذَكَرَ، قَالَ: فَرَجَعَ سَعْدٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بنو عبدالاشہل کا گھرانہ“ (یہ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا خاندان تھے)۔ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو نجار ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو حارث بن خزرج ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو ساعدہ ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے تمام گھرانوں میں بھلائی موجود ہے۔“ اس بات کی اطلاع سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمارا ذکر کرتے ہوئے چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ذکر کیا ہے، میں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ضرور بات کروں گا، تو ایک شخص نے ان سے کہا: کیا آپ اس بات سے راضی نہیں ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کا ذکر چار گھرانوں کے آخر میں ہی کر دیا ہے؟ حالانکہ اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار کے جتنے گھرانوں کا ذکر کیا ہے، ان سے زیادہ گھرانوں کا ذکر ترک کیا ہے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ باز آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2512، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7286، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8285، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7743، والبزار فى (مسنده) برقم: 7890، 8054، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 19910» «رقم طبعة با وزير 7242»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
← Previous Hadith (7285) Back to Bab Next Hadith → (7287)