☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7244
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7244
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ"، قَالَ: فَقَالَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ"، فَقَالَ آخَرُ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ"، لَفْظَةُ إِخْبَارٍ عَنْ فِعْلٍ مَاضٍ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنِ الشَّيْءِ الَّذِي مِنْ أَجْلِهِ أَطْلَقَ هَذِهِ اللَّفْظَةَ، وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا دَعَا لِعُكَّاشَةَ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ"، ثُمَّ قَامَ الآخَرُ، فَلَوْ دَعَا لَهُ لَقَامَ الثَّالِثُ وَالرَّابِعُ، وَخَرَجَ الأَمْرُ إِلَى مَا لا نِهَايَةَ لَهُ، وَلَبَطَلَ وَعِيدُ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا لِمَنِ ارْتَكَبَ الْمَزْجُورَاتِ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُدْخِلَهُمُ النَّارَ، فَحَسَمَهُمْ ذَلِكَ عَنْ نَفْسِهِ بِلَفْظَةِ إِخْبَارٍ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر لے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ» ”اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر لے۔“ ایک اور صاحب نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ مجھے ان میں شامل کر لے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ» ”اس حوالے سے عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے۔“
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس حوالے سے عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے“ اس میں لفظی طور پر گزرے ہوئے زمانے سے متعلق ایک فعل کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے، لیکن اس کے ذریعے مراد اس چیز سے منع کرنا ہے جس کے ذریعے یہ الفاظ مطلق طور پر استعمال ہوتے ہیں اور وہ یہ کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کے لیے یہ دعا کر دی اور یہ کہہ دیا کہ «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ» ”اے اللہ! تو اسے ان میں شامل کر دے،“ تو دوسرے صاحب کا کھڑے ہونا (مناسب نہیں ہے) کیونکہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے لیے دعا کر دیتے تو پھر کوئی تیسرا اور چوتھا شخص بھی کھڑا ہو جاتا اور معاملہ ایک ایسی صورت کی طرف چلا جاتا جس کی کوئی انتہا نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کی وعید جو ان لوگوں کے لیے ہے جن کا تعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت سے ہوگا اور وہ ممنوعہ چیزوں کے مرتکب ہوں گے وہ باطل ہو جاتی (وہ وعید یہ ہے) کہ اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو جہنم میں داخل کرے گا، تو اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لفظی طور پر اطلاع کے ذریعے اپنے آپ کو اس طرح کی چیزوں سے روک لیا، اور اس سے مراد اس سے منع کرنا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7244]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3245، 3246، 3254، 3327، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 216، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7244، 7420، 7436، 7437، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5042، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2537، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4333، 4333 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20547، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7273» «رقم طبعة با وزير 7200»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (5811)، م (1/ 136 - 137).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5811)، م (1/ 136 - 137). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (7243) Back to Bab Next Hadith → (7245)