☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7206
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7206
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَبَّادَ بْنَ حُبَيْشٍ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ حُبَيْشٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا، فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَفُّوا لَهُ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَأَى الْوَافِدُ، وَانْقَطَعَ الْوَلَدُ، وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا بِي مِنْ خِدْمَةٍ، فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟"، قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ:" الَّذِي فَرَّ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ؟"، قَالَتْ: فَمُنَّ عَلَيَّ، قَالَتْ: فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ، قَالَ: سَلِيهِ حُمْلانًا، قَالَتْ: فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لَهَا، قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: لَقَدْ فَعَلْتَ فَعَلَةً مَا كَانَ أَبُوكِ يَفْعَلُهَا، فَأْتِهِ رَاغِبًا أَوْ رَاهِبًا، فَقَدْ أَتَاهُ فُلانٌ، فَأَصَابَ مِنْهُ، وَأَتَاهُ فُلانٌ، فَأَصَابَ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ، فَإِذَا عِنْدَهُ امْرَأَةٌ وَصِبْيَانٌ أَوْ صَبِيٌّ ذُكِرَ قُرْبُهُمْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَعَلِمْتُ أَنَّهُ لَيْسَ بِمِلْكِ كِسْرَى، وَلا قَيْصَرَ، فَقَالَ لِي: يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ:" مَا أَخَرَّكَ أَنْ تَقُولَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَهَلْ مِنْ إِلَهٍ إِلا اللَّهُ، مَا أَفَرَّكَ مِنْ أَنْ تَقُولَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَهَلْ مِنْ شَيْءٍ أَكْبَرُ مِنَ اللَّهِ؟"، قَالَ: فَأَسْلَمْتُ وَرَأَيْتُ وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ اسْتَبْشَرَ، وَقَالَ:" إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ، وَالضَّالِّينَ النَّصَارَى" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھڑ سوار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بھیجے ہوئے کچھ لوگ آئے، انہوں نے میری پھوپھی اور چند لوگوں کو پکڑ لیا، جب وہ انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے انہیں کھڑا کیا گیا، تو اس خاتون نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! وافد کو آنے میں تاخیر ہو گئی ہے، میں ایک بوڑھی عمر رسیدہ عورت ہوں، میں کوئی کام کاج نہیں کر سکتی، آپ مجھ پر احسان کیجئے، اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارا وفد کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: عدی بن حاتم۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگ گیا ہے؟“ پھر اس خاتون نے کہا: ”آپ مجھ پر احسان کیجئے۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس مڑے تو اس وقت ایک شخص آپ کے پہلو میں موجود تھا، اس خاتون کا یہ خیال ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، ان صاحب نے کہا: ”اے خاتون! تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سواری مانگو۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سواری مانگی، تو آپ نے اس کو دینے کا حکم دیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: پھر میں عدی بن حاتم کے پاس آئی، میں نے یہ کہا: ”تم نے ایک ایسا کام کیا ہے، جو تمہارے والد نے نہیں کرنا تھا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں جاؤ خواہ اپنی خواہش کے ساتھ جاؤ یا خوف زدہ ہو کر جاؤ، کیونکہ فلاں شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ چیز حاصل کی، فلاں شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو اس نے یہ چیز حاصل کی۔“ (سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک خاتون اور کچھ بچے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک بچہ موجود تھا، اس خاتون اور ان بچوں کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رشتے دار ہونے کا ذکر کیا گیا، تو مجھے پتہ چل گیا کہ یہ کسریٰ اور قیصر کی طرح کے بادشاہ نہیں ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! کیا تم یہ کہنے سے بھاگ رہے ہو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“؟ کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود ہے؟ کیا تم یہ کہنے سے بھاگ رہے ہو کہ «اَللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے“؟ تو کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ بڑی ہو؟“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے اسلام قبول کر لیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے کو دیکھا کہ آپ کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک ﴿الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ﴾ [سورة الفاتحة: 7] (جن پر غضب کیا گیا) سے مراد یہودی ہیں اور ﴿الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] (وہ لوگ جو گمراہ ہیں) سے مراد عیسائی ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7206]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1413، 1417، 3595، 6023، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1016، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 473، 666، 2804، 3311، 6246، 6679، 7206، 7365، 7373، 7374، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8677، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2551، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2415 م، 2953 م 2، 2954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 185، 1843، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 179، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2437، 2438، 2439، 2463، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18535» «رقم طبعة با وزير 7162»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - وتقدم طرفه الأخير (6213) - «تيسير الانتفاع» / عباد بن حبيش، «الصحيحة» تحت الحديث (3263). تنبيه!! رقم (6213) = (6246) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - وتقدم طرفه الأخير (6213) - «تيسير الانتفاع» / عباد بن حبيش، «الصحيحة» تحت الحديث (3263). تنبيه!! رقم (6213) = (6246) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات
← Previous Hadith (7205) Back to Bab Next Hadith → (7207)