☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7186
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7186
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حُمَيْدٌ ، أَنَسٍ ، أُمِّ سُلَيْمٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ ، فَأَتَتْهُ بِتَمْرٍ وَسَمْنٍ، فَقَالَ:" أَعِيدُوا سَمْنَكُمْ فِي سِقَائِهِ، وَتَمْرَكُمْ فِي وِعَائِهِ، فَإِنِّي صَائِمٌ"، ثُمَّ قَامَ إِلَى نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَصَلَّى صَلاةً غَيْرَ مَكْتُوبَةٍ، وَدَعَا لأُمِّ سُلَيْمٍ وَأَهْلِ بَيْتِهَا، فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي خُوَيْصَةً، قَالَ:" مَا هِيَ؟"، قَالَتْ: خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ فَمَا تَرَكَ خَيْرَ آخِرَةٍ وَلا دُنْيَا إِلا دَعَا لِي بِهِ، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالا وَوَلَدًا وَبَارِكْ لَهُ" ، قَالَ: فَإِنِّي لَمِنْ أَكْثَرِ الأَنْصَارِ مَالا، قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي ابْنَتِي أُمَيْنَةُ، قَالَتْ: قَدْ دُفِنَ لِصُلْبِي إِلَى مَقْدَمِ الْحَجَّاجِ الْبَصْرَةَ بِضْعٌ وَعِشْرُونَ وَمِائَةً.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں آئے تو انہوں نے کھجوریں اور گھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنا گھی اس کے مشکیزے میں ڈال دو اور اپنی کھجوریں ان کی پوٹلی میں ڈال دو کیونکہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر کے کونے کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں نفل نماز ادا کی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور ان کے گھر میں موجود افراد کو بلایا۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری ایک خصوصی درخواست ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیا؟“ انہوں نے عرض کی: آپ کا ادنیٰ خادم انس (آپ اس کے لیے دعا کیجیے)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دنیا اور آخرت سے متعلق ہر بھلائی کے بارے میں میرے حق میں دعا کی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ ارْزُقْهُ مَالًا وَوَلَدًا، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اسے مال اور اولاد عطا کر اور اس کے لیے اس میں برکت رکھ دے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مال (یعنی زمینوں) کے حساب سے میں انصار میں سب سے زیادہ مالدار تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بتایا کہ میری بیٹی امینہ نے یہ بات بتائی ہے کہ حجاج کے بصرہ آنے سے پہلے میری اولاد اور اولاد کی اولاد میں سے ایک سو بیس سے کچھ زیادہ لوگوں کا انتقال ہو چکا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7186]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1982، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 660، 2481، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1538، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 990، 2206، 2207، 7186، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 801، وأبو داود فى (سننه) برقم: 608، 609، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 975، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4349، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12235» «رقم طبعة با وزير 7142»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2241): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2241): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (7185) Back to Bab Next Hadith → (7187)