☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7154
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7154
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ مَا خَلَقَ اللَّهُ مُؤْمِنًا يَسْمَعُ بِي، وَيَرَانِي إِلا أَحَبَّنِي، قُلْتُ: وَمَا عِلْمُكَ بِذَلِكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: إِنَّ أُمِّي كَانَتِ امْرَأَةً مُشْرِكَةً، وَكُنْتُ أَدْعُوهَا إِلَى الإِسْلامِ، فَتَأْبَى عَلَيَّ، فَدَعَوْتُهَا يَوْمًا، فَأَسْمَعَتْنِي فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَكْرَهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ أَدْعُو أُمِّي إِلَى الإِسْلامِ، فَتَأْبَى عَلَيَّ، وَأَدْعُوهَا فَأَسْمَعَتْنِي فِيكَ مَا أَكْرَهُ، فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَهْدِيَ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ اهْدِهَا"، فَلَمَّا أَتَيْتُ الْبَابَ إِذَا هُوَ مُجَافٌ، فَسَمِعْتُ خَضْخَضَةَ الْمَاءِ، وَسَمِعْتُ خَشْفَ رَجُلٍ أَوْ رِجُلٍ، فَقَالَتْ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، كَمَا أَنْتَ، وَفَتَحَتِ الْبَابَ وَلَبِسَتْ دِرْعَهَا، وَعَجِلَتْ عَلَى خِمَارِهَا، فَقَالَتْ: إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْكِي مِنَ الْفَرَحِ، كَمَا بَكَيْتُ مِنَ الْحُزْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَبْشِرْ، فَقَدِ اسْتَجَابَ اللَّهُ دَعَوْتَكَ، قَدْ هَدَى اللَّهُ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ الله أَنْ يُحَبِّبَنِي أَنَا وَأُمِّي إِلَى عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ، وَيُحَبِّبَهُمْ إِلَيَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ وَأُمِّهِ إِلَى عِبَادَكَ الْمُؤْمِنِينَ وَحَبِّبْهُمْ إِلَيْهِمَا" ، أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے جس بھی مومن کو پیدا کیا ہے، اگر وہ میرے بارے میں سن لے یا مجھے دیکھ لے، تو وہ مجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ میں نے کہا: اے ابوہریرہ! آپ کو اس بات کا پتا کیسے چلا؟ انہوں نے فرمایا: میری والدہ ایک مشرک خاتون تھیں، میں انہیں اسلام کی طرف دعوت دیتا تھا، لیکن وہ میری بات نہیں مانتی تھیں، ایک مرتبہ میں نے انہیں دعوت دی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ایسی باتیں کیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں اس وقت رو رہا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں اپنی والدہ کو اسلام کی طرف دعوت دیتا ہوں لیکن وہ میری بات قبول نہیں کرتی ہیں، میں انہیں دعوت دیتا رہتا ہوں، اب انہوں نے آپ کے بارے میں ایسی باتیں کہی ہیں جو مجھے اچھی نہیں لگی ہیں، تو آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کیجیے کہ وہ ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت نصیب فرمائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” «اللَّهُمَّ اهْدِ أُمَّ أَبِي هُرَيْرَةَ» ”اے اللہ! تو اس عورت (ابوہریرہ کی والدہ) کو ہدایت نصیب فرما۔“”(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) جب میں اپنے گھر کے دروازے پر آیا تو وہ بند تھا، مجھے پانی گرنے کی آواز سنائی دی اور چلنے کی آواز بھی سنائی دی، میری والدہ نے کہا: اے ابوہریرہ! تم جہاں ہو وہیں رہو، پھر میری والدہ نے جلدی سے لباس پہنا، چادر اوڑھی اور دروازہ کھول دیا۔ انہوں نے فرمایا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ» ”میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔“ تو جس طرح میں پہلے روتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اسی طرح خوشی کے عالم میں روتا ہوا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس واپس آیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ کے لیے خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا کو مستجاب کر لیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ابوہریرہ کی والدہ کو ہدایت نصیب کر دی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ میری اور میری والدہ کی محبت اپنے مومن بندوں کے دلوں میں ڈال دے اور میرے دل میں ان کی محبت ڈال دے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا کی: ” «اللَّهُمَّ حَبِّبْ عُبَيْدَكَ هَذَا وَأُمَّهُ إِلَى عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ، وَحَبِّبْ إِلَيْهِمُ الْمُؤْمِنِينَ» ”اے اللہ! اپنے اس بندے اور اس کی والدہ کو اپنے مومن بندوں کے نزدیک محبوب کر دے اور ان مومنین کو ان دونوں کے نزدیک محبوب کر دے۔“”
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوکثیر سحیمی کا نام یزید بن عبدالرحمن ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7154]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2491، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7154، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4263، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8375، والبزار فى (مسنده) برقم: 9387، والطبراني فى(الكبير) برقم: 76» «رقم طبعة با وزير 7110»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (7/ 165 - 166).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (7/ 165 - 166). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
← Previous Hadith (7153) Back to Bab Next Hadith → (7155)