إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، اللَّيْثُ ، ابْنِ عَجْلانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتِ: اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ سَبْعَةُ دَنَانِيرَ أَوْ تِسْعَةٌ، فقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، مَا فَعَلَتْ تِلْكَ الذَّهَبُ"؟ فَقُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، قَالَ:" تَصَدَّقِي بِهَا"، قَالَتْ: فَشُغِلْتُ بِهِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، مَا فَعَلَتْ تِلْكَ الذَّهَبُ"؟ فَقُلْتُ: هِيَ عِنْدِي، فقَالَ:" ائْتِنِي بِهَا"، قَالَتْ: فَجِئْتُ بِهَا، فَوَضَعَهَا فِي كَفِّهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ أَنْ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ؟ مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ أَنْ لَوْ لَقِيَ اللَّهَ وَهَذِهِ عِنْدَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی، آپ کے پاس سات یا شاید نو دینار موجود تھے۔ آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! تم نے اس سونے کا کیا کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ میرے پاس ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے صدقہ کر دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں مشغولیت کی وجہ سے یہ کام نہ کر سکی، پھر آپ نے دریافت کیا: ”اے عائشہ! تم نے اس سونے کے ساتھ کیا کیا ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ میرے پاس ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے میرے پاس لے کر آؤ۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں وہ لے کر آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنی ہتھیلی میں لیا اور ارشاد فرمایا: ”محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں کیا گمان کیا جائے گا کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہوں کہ یہ کچھ ان کے پاس ہو؟ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں کیا گمان کیا جائے گا کہ اگر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہوں کہ یہ ان کے پاس ہو؟“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 715]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 715، 3212، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24859، 25199، 26131، والحميدي فى (مسنده) برقم: 285، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35512» «رقم طبعة با وزير 713»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (1014).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، ابن عجلان صدوق، روى له مسلم متابعة، وباقي رجاله على شرط الصحيح.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1014). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، ابن عجلان صدوق، روى له مسلم متابعة، وباقي رجاله على شرط الصحيح.