☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 7127
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 7127
أَبُو يَعْلَى ، إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، جَرِيرٌ ، مُغِيرَةَ ، إِبْرَاهِيمَ ، عَلْقَمَةُ ، أَبُو الدَّرْدَاءِ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ:" أَتَى عَلْقَمَةُ الشَّامَ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ مَالَ إِلَى حَلْقَةٍ، فَجَلَسَ فِيهَا، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ، فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِي، فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، إِنِّي لأَرْجُو أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدِ اسْتَجَابَ دَعْوَتِي، قَالَ: وَذَلِكَ الرَّجُلُ أَبُو الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَقَالَ عَلْقَمَةُ: دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنِيَ جَلِيسًا صَالِحًا، فَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ أَنْتَ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، أَوْ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، ثُمَّ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: أَلَمْ يَكُنْ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ أَحَدٌ يَعْنِي: حُذَيْفَةَ قَالَ: ثُمَّ قَالَ: أَتَحْفَظُ كَمَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى، قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ: وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: وَاللَّهِ الَّذِي لا إِلَهَ إِلا هُوَ، هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِيهِ إِلَى فِيَّ، فَمَا زَالَ هَؤُلاءِ حَتَّى كَادُوا يَرُدُّونَنِي عَنْهَا" ، قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَاتِمٍ: إِلَى هَاهُنَا حُلَفَاءُ قُرَيْشٍ، وَإِنَّا نَذْكُرُ بَعْدُ هَؤُلاءِ الأَنْصَارَ، مَنْ هَاجَرَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُهَاجِرْ إِنْ قَضَى اللَّهُ ذَلِكَ وَشَاءَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ علقمہ شام گئے، انہوں نے وہاں نماز ادا کی، پھر وہ ایک حلقے کی طرف بڑھ گئے اور اس میں بیٹھ گئے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا اور میرے پہلو میں بیٹھ گیا، میں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”اللہ ہی کے لیے تمام تعریفیں ہیں“، مجھے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا کو مستجاب کر لیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ وہ شخص سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ علقمہ نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کوئی نیک ہم نشین عطا کرے، تو مجھے یہ امید ہے کہ وہ آپ ہی ہوں گے۔ انہوں نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں اہل کوفہ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اہل عراق سے تعلق رکھتا ہوں اور پھر اہل کوفہ سے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تمہارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وہ خاص راز دار نہیں ہیں کہ اس راز کو ان کے علاوہ کوئی اور نہیں جانتا تھا؟ (ان کی مراد سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے)۔ پھر انہوں نے دریافت کیا: کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کس طرح تلاوت کرتے تھے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، پھر انہوں نے ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى ۝ وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى﴾ [سورة الليل: 1-2] پڑھی۔ علقمہ کہتے ہیں: تو میں نے پڑھا «الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى» ”نر اور مادہ کو“، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی مجھے اپنی زبانی یہ سورت انہی الفاظ میں سکھائی تھی، لیکن یہ لوگ مسلسل میری اس بات کو مسترد کرتے ہیں“۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں تک قریش کے حلیفوں کا ذکر تھا، اب ہم اس کے بعد انصار کا ذکر کریں گے، ان میں سے جن لوگوں نے ہجرت کی اور جنہوں نے ہجرت نہیں کی (سب کا ذکر ہو گا)، اگر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ دیا اور یہ چاہا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7127]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3287، 3742، 3743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 824، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6330، 6331، 7127، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5424، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8241، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2939، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28182، والحميدي فى (مسنده) برقم: 400» «رقم طبعة با وزير 7083»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - مضى (6296). تنبيه!! رقم (6296) = (6330) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (6296). تنبيه!! رقم (6296) = (6330) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (7126) Back to Bab Next Hadith → (7128)