الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، ابْنِ إِِسْحَاقَ ، يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَى بَدْرٍ، فَسُحِبُوا إِِلَى الْقَلِيبِ فَطُرِحُوا فِيهِ، ثُمَّ جَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْقَلِيبِ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِِنِّي وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُكَلِّمُ قَوْمًا مَوْتَى؟ قَالَ: لَقَدْ عَلِمُوا أَنَّ مَا وَعَدْتُهُمْ حَقًّا، فَلَمَّا رَأَى أَبُو حُذَيْفَةَ بْنُ عُتْبَةَ أَبَاهُ يُسْحَبُ إِِلَى الْقَلِيبِ، عَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَرَاهِيَةَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: كَأَنَّكَ كَارِهٌ لِمَا تَرَى؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ أَبِي كَانَ رَجُلا سَيِّدًا حَلِيمًا، فَرَجَوْتُ أَنْ يَهْدِيَهُ اللَّهُ إِِلَى الإِِسْلامِ، فَلَمَّا وَقَعَ بِالْمَوْقِعِ الَّذِي وَقَعَ بِهِ، أَحْزَنَنِي ذَلِكَ" فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَبِي حُذَيْفَةَ بِخَيْرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بدر کے کفار سے تعلق رکھنے والے) مقتولین کے بارے میں حکم دیا، تو انہیں ایک گڑھے میں ڈال دیا گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے آپ ان کے پاس ٹھہرے آپ نے فرمایا: ”اے گڑھے والو! تمہارے پروردگار نے تمہارے ساتھ جو وعدہ کیا تھا، کیا تم نے اسے حق پا لیا ہے؟ میرے پروردگار نے میرے ساتھ جو وعدہ کیا تھا میں نے تو اسے حق پا لیا ہے۔“ ہم لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ ایسی قوم کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، جو مر چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ میں نے ان کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ حق ہے۔“ جب سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ ان کے والد کو گڑھے کی طرف لے جایا جا رہا ہے (یہ قریش کے سردار عتبہ کے بیٹے تھے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے چہرے پر ناپسندیدگی کا اندازہ ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تم جو دیکھ رہے ہو اسے ناپسند کر رہے ہو۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرا والد ایک سردار تھا اور بردبار شخص تھا مجھے یہ امید تھی کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی طرف اس کی رہنمائی کر دے گا لیکن جب اسے اس طرح ڈالا جا رہا ہے، اس چیز نے مجھے غمگین کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے خیر کی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7088]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1371، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 932، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7088، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3548، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2075، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5053، والحميدي فى (مسنده) برقم: 226» «رقم طبعة با وزير 7046»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «تخريج فقه السيرة» (231 / التحقيق لثاني). * [ابْنِ إِِسْحَاقَ] قال الشيخ: هو محمد بن إسحاق بن يسار، صاحب «السيرة»، وهو حسن الحديث إذا صرَّحَ بالتَّحديث - كما هُنا -. وكذلك أخرجه الحاكم (3/ 224)، وصححه، ووافقه الذهبي.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده جيد
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «تخريج فقه السيرة» (231 / التحقيق لثاني). * [ابْنِ إِِسْحَاقَ] قال الشيخ: هو محمد بن إسحاق بن يسار، صاحب «السيرة»، وهو حسن الحديث إذا صرَّحَ بالتَّحدي