الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَاصِمٍ ، زِرٍّ ، عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ بِحَرَّانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَمَرَّ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا غُلامٌ، فَقَالَ لِي: يَا غُلامُ، هَلْ مِنْ لَبَنٍ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، وَلَكِنِّي مُؤْتَمَنٌ، قَالَ: فَهَلْ مِنْ شَاةٍ لَمْ يَنْزُ عَلَيْهَا الْفَحْلُ؟ قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَمَسَحَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْعَهَا، فَنَزَلَ اللَّبَنُ فَحَلَبَهُ فِي إِِنَاءٍ، فَشَرِبَ وَسَقَى أَبَا بَكْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِلضَّرْعِ: انْقَلِصِي، فَانْقَلَصَتْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي مِنْ هَذَا الْقَوْلِ، فَمَسَحَ رَأْسِي، وَقَالَ:" يَرْحَمُكَ اللَّهُ، إِِنَّكَ غُلامٌ مُعَلَّمٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس سے گزرے جبکہ میں ایک لڑکا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”اے لڑکے! کیا دودھ ہے؟“ میں نے جواب دیا: ”جی ہاں، لیکن مجھے امین بنایا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کوئی ایسی بکری ہے جس کے ساتھ کسی بکرے نے صحبت نہ کی ہو (یعنی جس کا ابھی دودھ نہ اترا ہو)؟“ راوی کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایسی بکری لایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا، تو اس میں دودھ اتر آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ ایک برتن میں دوہ لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پلایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تھن سے فرمایا: «انْقَبِضْ» ”تم دوبارہ سمٹ جاؤ“، تو وہ سمٹ گیا۔ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ یہ عمل مجھے بھی سکھا دیجیے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ، إِنَّكَ غُلَامٌ مُعَلَّمٌ» ”اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، تم ایک تعلیم یافتہ لڑکے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7061]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5000، 5002، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2462، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6504، 7061، 7064، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2914، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5078، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 59، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3668» «رقم طبعة با وزير 7021»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الروض النضير» (652).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الروض النضير» (652). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن