الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِِسْحَاقَ ، هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَلِيٍّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: لا، بَلْ هُوَ حَسَنٌ، فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ قُلْنَا: حَرْبًا، قَالَ: بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ، فَلَمَّا وُلِدَ لِي الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَرُونِي ابْنِي مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟ فَقُلْنَا: سَمَّيْنَاهُ حَرْبًا، قَالَ: بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ، ثُمَّ قَالَ: إِِنَّمَا سَمَّيْتُهُمْ بِوَلَدِ هَارُونَ: شَبَّرٌ وَشَبِّيرٌ وَمُشَبِّرٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ ہم نے کہا: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں بلکہ یہ حسن ہے“، پھر جب حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ ہم نے کہا: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں بلکہ یہ حسین ہے“، پھر جب میرے ہاں تیسرا بچہ ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ ہم نے عرض کی: ہم نے اس کا نام حرب رکھا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں بلکہ یہ محسن ہے“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کی اولاد کے نام پر «شَبَّر» ”شبر“، «شَبَيْر» ”شبیر“ اور «مُشَبِّر» ”مشبر“ رکھتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6958]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6958، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4801، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12044، 13521، وأحمد فى (مسنده) برقم: 780» «رقم طبعة با وزير 6919»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (3706).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (3706). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن