☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6953
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6953
مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، إِِسْرَائِيلُ ، مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَائِشَةَ ، فَاطِمَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا إِِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ:" مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشْبَهَ كَلامًا وَحَدِيثًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فَاطِمَةَ ، وَكَانَتْ إِِذَا دَخَلَتْ عَلَيْهِ، قَامَ إِِلَيْهَا وَقَبَّلَهَا، وَرَحَّبَ بِهَا، وَأَخَذَ بِيَدِهَا، وَأَجْلَسَهَا فِي مَجْلِسِهِ، وَكَانَتْ هِيَ إِِذَا دَخَلَ عَلَيْهَا قَامَتْ إِِلَيْهِ فَقَبَّلَتْهُ وَأَخَذَتْ بِيَدِهِ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، فَأَسَرَّ إِِلَيْهَا فَبَكَتْ، ثُمَّ أَسَرَّ إِِلَيْهَا فَضَحِكَتْ، فَقَالَتْ: كُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ لِهَذِهِ الْمَرْأَةِ فَضْلا عَلَى النَّاسِ، فَإِِذَا هِيَ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ بَيْنَا هِيَ تَبْكِي إِِذَا هِيَ تَضْحَكُ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلْتُهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: أَسَرَّ إِِلَيَّ أَنَّهُ مَيِّتٌ فَبَكَيْتُ، ثُمَّ أَسَرَّ إِِلَيَّ فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِهِ لُحُوقًا بِهِ فَضَحِكَتْ" .
Translation: محمد محی الدین .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو بات چیت کرنے اور گفتگو میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مشابہت رکھتا ہو۔ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تشریف لاتی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے لیے کھڑے ہو جاتے تھے، ان کا بوسہ لیتے تھے، انہیں خوش آمدید کہتے تھے، ان کا ہاتھ پکڑ لیتے تھے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے تھے؛ اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ہاں تشریف لے جاتے تھے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے کھڑی ہو جاتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بوسہ لیتی تھیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وہ بیماری جس کے دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا، اس کے دوران سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات کی تو وہ رونے لگ پڑیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرگوشی میں ان کے ساتھ کوئی بات چیت کی تو وہ ہنسنے لگ پڑیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں یہ سمجھتی تھی اس خاتون کو دیگر لوگوں پر فضیلت حاصل ہے (یعنی یہ دوسروں سے زیادہ سمجھدار ہے) لیکن یہ تو ایک عورت ثابت ہوئی، ابھی رو رہی تھی اور ابھی ہنسنے لگ پڑی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا تو میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا: پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرگوشی میں مجھے بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہونے والا ہے“ تو میں رو پڑی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سرگوشی میں مجھے یہ بتایا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہل خانہ میں سب سے پہلے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے آ ملوں گی“ تو میں ہنس پڑی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6953]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3623، 3625، 3715، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2450، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6952، 6953، 6954، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4759، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5217، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3872، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1621، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25121» «رقم طبعة با وزير 6914»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (4689)، «نقد نصوص حديثية» (44 - 45).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (4689)، «نقد نصوص حديثية» (44 - 45). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (6952) Back to Bab Next Hadith → (6954)