☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6922
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6922
أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانَيُّ ، أَزْهَرُ السَّمَّانُ ، ابْنِ عَوْنٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، عَبِيْدَةَ ، عَلِيٍّ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانَيُّ ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيْدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: شَكَتْ لِي فَاطِمَةُ مِنَ الطَّحِينِ، فَقُلْتُ لَوْ أَتَيْتِ أَبَاكِ فَسَأَلْتِيهِ خَادِمًا، قَالَ: فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ تُصَادِفْهُ، فَرَجَعَتْ مَكَانَهَا، فَلَمَّا جَاءَ أُخْبِرَ، فَأَتَانَا وَعَلَيْنَا قَطِيفَةٌ إِِذَا لَبِسْنَاهَا طُولا خَرَجَتْ مِنْهَا جُنُوبُنَا، وَإِِذَا لَبِسْنَاهَا عَرْضًا خَرَجَتْ مِنْهَا أَقْدَامُنَا وَرُءُوسُنَا، قَالَ: يَا فَاطِمَةُ، أُخْبِرْتُ أَنَّكِ جِئْتِ، فَهَلْ كَانَتْ لَكِ حَاجَةٌ؟ قَالَتْ: لا، قُلْتُ: بَلَى، شَكَتْ إِِلَيَّ مِنَ الطَّحِينِ، فَقُلْتُ: لَوْ أَتَيْتِ أَبَاكِ فَسَأَلْتِيهِ خَادِمًَا، فَقَالَ:" أَفَلا أَدُلُّكُمَا عَلَى مَا هُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ؟ إِِذَا أَخَذْتُمَا مَضَاجِعَكُمَا تَقُولانِ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَثَلاثًا وَثَلاثِينَ، وَأَرْبَعًا وَثَلاثِينَ، تَسْبِيحَةً، وَتَحْمِيدَةً، وَتَكْبِيرَةً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو چکی پیسنے میں مشکل پیش آتی تھی، میں نے کہا: اگر آپ اپنے والد کے پاس جائیں اور ان سے کوئی خادم مانگ لیں (تو یہ مناسب ہو گا)۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں لیکن ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہیں ہوئی تو وہ اپنے گھر واپس آ گئیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے، ہم نے اپنے اوپر ایک چادر لی ہوئی تھی کہ جب ہم لمبائی کی سمت میں اسے لیتے تھے تو ہمارے پہلو اس سے ظاہر ہو جاتے تھے اور جب ہم چوڑائی کی سمت میں لیتے تھے تو ہمارے پاؤں اور سر ظاہر ہو جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! مجھے پتہ چلا کہ تم آئی تھیں، کیا تمہیں کوئی کام تھا؟“ انہوں نے عرض کی: جی نہیں۔ میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے میرے سامنے چکی پیسنے کی شکایت کی تھی، تو میں نے کہا: اگر تم اپنے والد کے پاس جاؤ اور ان سے کوئی خادم مانگ لو (تو یہ مناسب ہو گا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم دونوں کی رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جو تم دونوں کے لیے خادم ملنے سے زیادہ بہتر ہے؟ جب تم بستر پر جاؤ تو 33 مرتبہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“، 33 مرتبہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ اور 34 مرتبہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھ لیا کرو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6922]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3113، 3705، 5361، 5362، 6318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2727، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5524، 5529، 6921، 6922، 6947، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2771، 4751، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3384، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2988، 5062، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3408، 3409، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4152، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14835، وأحمد فى (مسنده) برقم: 606» «رقم طبعة با وزير 6883»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعقيب على حجاب المودودي» (ص 427).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعقيب على حجاب المودودي» (ص 427). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (6921) Back to Bab Next Hadith → (6923)