☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6920
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6920
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ابْنُ إِِدْرِيسَ ، حُصَيْنٍ ، عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ ، الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عُثْمَانُ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ جَاوَانَ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فَجَاءَ عُثْمَانُ ، فَقِيلَ: هَذَا عُثْمَانُ، وَعَلَيْهِ مُلَيَّةٌ لَهُ صَفْرَاءُ قَدْ قَنَّعَ بِهَا رَأْسَهُ، قَالَ: هَا هُنَا عَلِيٌّ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: هَا هُنَا طَلْحَةُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ ابْتَاعَ مِرْبَدَ بَنِي فُلانٍ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، فَابْتَعْتُهُ بِعِشْرِينَ أَلْفًا أَوْ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ أَلْفًا؟ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: قَدِ ابْتَعْتُهُ، فَقَالَ: اجْعَلْهُ فِي مَسْجِدِنَا، وَأَجْرُهُ لَكَ؟ قَالَ: فَقَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ يَبْتَاعُ رُومَةَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، فَابْتَعْتُهَا بِكَذَا وَكَذَا، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: قَدِ ابْتَعْتُهَا، فَقَالَ: اجْعَلْهَا سِقَايَةً لِلْمُسْلِمِينَ، وَأَجْرُهَا لَكَ؟ قَالَ: فَقَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ الَّذِي لا إِِلَهَ إِِلا هُوَ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِي وُجُوهِ الْقَوْمِ، فَقَالَ: مَنْ جَهَّزَ هَؤُلاءِ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ يَعْنِي جَيْشَ الْعُسْرَةِ، فَجَهَّزْتُهُمْ حَتَّى لَمْ يَفْقِدُوا عِقَالا وَلا خِطَامًا؟ قَالُوا: اللَّهُمَّ نَعَمْ، قَالَ: اللَّهُمَّ اشْهَدْ، ثَلاثًا" .
Translation: محمد محی الدین .
احنف بن قیس بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مدینہ منورہ آئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ کہا گیا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ہیں، انہوں نے زرد رنگ کی چادر اوڑھی ہوئی تھی اور اس کے ذریعے اپنا سر ڈھانپا ہوا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا یہاں علی (رضی اللہ عنہ) ہیں؟“ لوگوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا یہاں طلحہ (رضی اللہ عنہ) ہیں؟“ لوگوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کو اللہ کے نام کا واسطہ دے کر یہ پوچھتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”کون شخص بنو فلاں کی زمین خریدے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ تو میں نے بیس ہزار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) 25 ہزار کے عوض میں اسے خریدا تھا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے اسے خرید لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے ہماری مسجد کے لیے دے دو، اس کا اجر تمہیں ملے گا“۔“ راوی کہتے ہیں: تو ان حضرات نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اللہ کے نام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”کون شخص (رومہ نامی کنویں کو) خریدے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ تو میں نے اسے اتنی اتنی رقم کے عوض میں خرید لیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میں نے اسے خرید لیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے مسلمانوں کے لیے (وقف) کر دو، اس کا اجر تمہیں ملے گا“۔“ راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ لوگوں کو اس اللہ کے نام کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، کیا آپ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کی صورت حال دیکھی اور فرمایا: ”کون ان لوگوں کو ساز و سامان فراہم کرے گا؟ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دے گا“؟ ان کی مراد غزوہ تبوک تھا، (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) تو میں نے ان لوگوں کو ساز و سامان فراہم کیا، یہاں تک کہ انہیں رسی اور لگام تک فراہم کیے، تو لوگوں نے جواب دیا: ”اللہ کی قسم! ایسا ہی ہے۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اللہ! تو گواہ ہو جا۔“ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6920]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2487، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6920، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3182، البيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12054، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4436، وأحمد فى (مسنده) برقم: 518» «رقم طبعة با وزير 6881»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (6066 / التحقيق الثاني).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث حسن
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6066 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن
← Previous Hadith (6919) Back to Bab Next Hadith → (6921)