☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6918
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6918
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٌ ، إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَائِشَةَ ، قَيْسٌ ، أَبُو سَهْلَةَ ، عُثْمَانَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ: " وَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي بَعْضَ أَصْحَابِي، قَالَتْ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ؟ فَسَكَتَ، قُلْنَا: عُمَرُ؟ فَسَكَتَ، قُلْنَا: عَلِيٌّ؟ فَسَكَتَ، قُلْنَا: عُثْمَانُ؟ قَالَ: نَعَمْ"، قَالَتْ: فَأَرْسَلْنَا إِِلَى عُثْمَانَ، قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَلِّمُهُ وَوَجْهُهُ يَتَغَيَّرُ . قَالَ قَالَ قَيْسٌ : فَحَدَّثَنِي أَبُو سَهْلَةَ ، أَنَّ عُثْمَانَ ، قَالَ يَوْمَ الدَّارِ: إِِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَهِدَ إِِلَيَّ عَهْدًا، وَأَنَا صَابِرٌ عَلَيْهِ" ، قَالَ قَيْسٌ: كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُ ذَلِكَ الْيَوْمُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بیماری کے دوران ارشاد فرمایا: ”میری یہ خواہش ہے کہ میرا کوئی صحابی میرے پاس موجود ہوتا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس بلوا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے عرض کی: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے۔ ہم نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، تو ہم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے ساتھ بات چیت کرتے رہے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے چہرے کا رنگ تبدیل ہوتا رہا۔ ابوسہلہ نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو گھر میں قید کر دیا گیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا، میں اس پر صبر سے کام لوں گا۔ قیس نامی راوی کہتے ہیں کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مراد وہی دن تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6918]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6918، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 113، وأحمد فى (مسنده) برقم: 26437، والحميدي فى (مسنده) برقم: 270، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32700» «رقم طبعة با وزير 6879»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (6070)، «الظلال» (1175 و 1176).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6070)، «الظلال» (1175 و 1176). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (6917) Back to Bab Next Hadith → (6919)