عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ الرَّاسِبِيُّ ، أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ ، أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ الرَّاسِبِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِيُّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَانَ مُتَّكِئًا فِي حَائِطٍ مِنْ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ، وَهُوَ يَقُولُ بِعُودٍ فِي الْمَاءِ وَالطِّينِ يَنْكُتُ بِهِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِِذَا هُوَ أَبُو بَكْرٍ، فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ آخَرُ، فَقَالَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ"، فَإِِذَا هُوَ عُمَرُ، فَفَتَحْتُ لَهُ وَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ، ثُمَّ اسْتَفْتَحَ آخَرُ فَجَلَسَ سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:" افْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ عَلَى بَلْوًى"، قَالَ: فَفَتَحْتُ لَهُ، فَإِِذَا هُوَ عُثْمَانُ ، فَبَشَّرْتُهُ بِالْجَنَّةِ وَقُلْتُ لَهُ الَّذِي قَالَ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَبْرًا، أَوْ قَالَ: اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ کے ایک باغ میں ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک چھڑی کے ذریعے پانی اور مٹی کرید رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان کے لیے دروازہ کھولا اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، پھر ایک اور شخص نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو۔“ تو وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان کے لیے دروازہ کھول دیا اور انہیں جنت کی خوشخبری دی، پھر ایک اور شخص نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کچھ دیر کے لیے بیٹھے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو اور اسے جنت کی خوشخبری دے دو، لیکن اسے ایک آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے ان کے لیے دروازہ کھول دیا تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے، میں نے انہیں جنت کی خوشخبری دی اور انہیں وہ بات بیان کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمائی تھی، تو انہوں نے کہا: اے اللہ! (میں تجھ سے) صبر کا سوال کرتا ہوں، (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) «اللَّهُ الْمُسْتَعَانُ» ”اللہ تعالیٰ سے ہی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6912]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3674، 3693، 3695، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2403، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6910، 6911، 6912، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8076، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3710، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19818» «رقم طبعة با وزير 6873»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين