عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الأَعْمَشُ ، إِِبْرَاهِيمَ ، الأَسْوَدِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَ: لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَاءَ بِلالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلاةِ، فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ، مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ لا يُسْمِعِ النَّاسَ، لَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، قَالَ: مُرُوا أَبَا بَكْرٍ، فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ: قُولِي لَهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ، مَتَى يَقُمْ مَقَامَكَ لا يُسْمِعِ النَّاسَ، قَالَ: إِِنَّكُنَّ صَوَاحِبَاتُ يُوسُفَ، مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ، فَلَمَّا دَخَلَ فِي الصَّلاةِ وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً مِنْ نَفْسِهِ، فَقَامَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، وَرِجْلاهُ تَخُطُّ فِي الأَرْضِ حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بَكْرٍ حِسَّهُ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَمَا أَنْتَ، حَتَّى جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَكْرٍ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَاعِدًا وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ، يَقْتَدِي أَبُو بَكْرٍ بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يَقْتَدُونَ بِصَلاةِ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوَابُ: صَوَاحِبُ يُوسُفَ، إِِلا أَنَّ السَّمَاعَ: صَوَاحِبَاتُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیماری شدید ہو گئی تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز کے لیے بلانے کے لیے آئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک نرم دل آدمی ہیں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو وہ لوگوں کو (تلاوت کی آواز) نہیں سنا سکیں گے، اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیں (تو یہ مناسب ہو گا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔“ میں نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ گزارش کرو۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک نرم دل آدمی ہیں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو (لوگوں کو تلاوت کی آواز نہیں) سنا سکیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ سیدنا یوسف علیہ السلام کے واقعہ والی خواتین کی طرح ہو۔ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔“ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز شروع کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آہٹ سنی تو وہ پیچھے ہٹنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم جس طرح ہو ویسے ہی رہو۔“ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بائیں طرف بیٹھ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیٹھ کر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کی اقتداء کر رہے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی اقتداء کر رہے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) درست لفظ یہ ہے «صَوَاحِبُ يُوسُفَ» ”صواحب یوسف“ البتہ روایت نقل کرنے والے نے لفظ «صَوَاحِبَاتُ» ”صواحبات“ نقل کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6873]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 6834»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2/ 335 / 548): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2/ 335 / 548): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح