☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6860
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6860
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبًا رَأْسَهُ، فَجَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِِنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيَّ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنِ ابْنِ أَبِي قُحَافَةَ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلا لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ، وَلَكِنْ خُلَّةُ الإِِسْلامِ، سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ" فِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْخَلِيفَةَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبُو بَكْرٍ، إِِذِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسَمَ عَنِ النَّاسِ كُلِّهِمْ أَطْمَاعَهُمْ فِي أَنْ يَكُونُوا خُلَفَاءَ بَعْدَهُ غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ بِقَوْلِهِ: سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جس بیماری کے دوران انتقال ہوا، اس بیماری کے دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے سر پر پٹی لپیٹ کر (مسجد میں) تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سے کسی بھی شخص نے اپنی جان اور مال کے حوالے سے ابن ابی قحافہ سے زیادہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بنا لیتا، البتہ اسلام کی دوستی (باقی ہے)، تم لوگ مسجد میں موجود ہر دروازہ بند کر دو، صرف ابوبکر (کے داخلے کا مخصوص) دروازہ (کھلا رہنے دیا جائے)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”تم لوگ مسجد کے ہر دروازے کو بند کر دو، صرف ابوبکر کا دروازہ کھلا رہنے دیا جائے“، اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد (مسلمانوں کے) خلیفہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہوں گے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تمام لوگوں کے حوالے سے یہ اندازہ تھا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد خلیفہ ہونے کے خواہش مند ہو سکتے ہیں، صرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں (یہ اندازہ تھا کہ وہ اس بات کے خواہشمند نہیں ہوں گے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرما دیا: ”تم مسجد میں داخلے کا ہر دروازہ بند کر دو، صرف ابوبکر کے داخلے کا مخصوص دروازہ (بند نہ کرو)۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ صلى الله عليه و آله وسلم عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 6860]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 467، 3656، 3657، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6860، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8048، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2471» «رقم طبعة با وزير 6821»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2214)، «الضعيفة» تحت الحديث (2084): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2214)، «الضعيفة» تحت الحديث (2084): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (6859) Back to Bab Next Hadith → (6861)