☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6430
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6430
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الشَّعْبِيُّ ، بُرَيْدَةَ بْنِ حَصِيبٍ الأَسْلَمِيِّ ، سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ لَنَا: أَيُّكُمْ رَأَى الْكَوْكَبَ الَّذِي انْقَضَّ الْبَارِحَةَ؟، قَالَ: قُلْتُ أَنَا، أَمَا إِِنِّي لَمْ أَكُنْ فِي الصَّلاةِ، وَلَكِنِّي لُدِغْتُ، قَالَ: فَمَا فَعَلْتَ؟، قُلْتُ: اسْتَرْقَيْتُ، قَالَ: وَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: حَدِيثٌ حَدَّثَنَاهُ الشَّعْبِيُّ ، قَالَ: وَمَا يُحَدِّثُكُمُ الشَّعْبِيُّ؟ قَالَ: قُلْتُ: حَدَّثَنَا عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ حَصِيبٍ الأَسْلَمِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: " لا رُقْيَةَ إِِلا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ" . قَالَ: فَقَالَ قَالَ: فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " عُرِضَتْ عَلَيَّ الأُمَمُ، فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ وَمَعَهُ رَهْطٌ، وَالنَّبِيَّ وَمَعَهُ رَجُلٌ، وَالنَّبِيَّ وَلَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ، إِِذْ رُفِعَ لِي سَوَادٌ عَظِيمٌ، فَقُلْتُ: هَذِهِ أُمَّتِي؟، فَقِيلَ: هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ، وَلَكِنِ انْظُرْ إِِلَى الأُفُقِ، فَنَظَرْتُ، فَإِِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ، ثُمَّ قِيلَ لِي: انْظُرْ إِِلَى هَذَا الْجَانِبِ الآخَرِ، فَإِِذَا سَوَادٌ عَظِيمٌ، فَقِيلَ لِي: أُمَّتُكَ وَمَعَهُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلا عَذَابٍ"، ثُمَّ نَهَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلَ، فَخَاضَ الْقَوْمُ فِي ذَلِكَ، وَقَالُوا: مَنْ هَؤُلاءِ الَّذِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَعَلَّهُمُ الَّذِينَ صَحِبُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَعَلَّهُمُ الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الإِِسْلامِ وَلَمْ يُشْرِكُوا بِاللَّهِ قَطُّ، وَذَكَرُوا أَشْيَاءَ، فَخَرَجَ إِِلَيْهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الَّذِي كُنْتُمْ تَخُوضُونَ فِيهِ؟"، فَأَخْبَرُوهُ بِمَقَالَتِهِمْ، فَقَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لا يَكْتَوُونَ، وَلا يَسْتَرْقُونَ، وَلا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ"، فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الأَسَدِيُّ، فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ"، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ فَقَالَ: أَنَا مِنْهُمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: میں سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے پاس موجود تھا۔ انہوں نے ہم سے دریافت کیا: تم میں سے کس نے وہ ستارہ دیکھا ہے جو گزشتہ رات ٹوٹا تھا؟ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے جواب دیا: میں نے۔ میں اس وقت نماز کی حالت میں نہیں تھا بلکہ مجھے کسی زہریلے جانور نے کاٹ لیا تھا۔ انہوں نے دریافت کیا: پھر تم نے کیا کیا؟ میں نے جواب دیا: میں نے دم کیا۔ انہوں نے دریافت کیا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے جواب دیا: اس حدیث کی وجہ سے جو امام شعبی رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: شعبی نے تمہیں کیا حدیث بیان کی ہے؟ میں نے کہا: انہوں نے سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی، انہوں نے یہ فرمایا: «لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» ”دم صرف نظر لگنے یا بخار کی صورت میں ہوتا ہے۔“ تو سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان بتایا ہے: ”میرے سامنے مختلف امتوں کو پیش کیا گیا، میں نے کسی نبی کو دیکھا کہ اس کے ساتھ کچھ افراد تھے۔ کسی نبی کو دیکھا اس کے ساتھ ایک فرد تھا۔ کسی نبی کو دیکھا اس کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا۔ اسی دوران بہت سارے لوگ میرے سامنے آئے تو میں نے سوچا شاید یہ میری امت ہو گی، لیکن بتایا گیا کہ یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے لوگ ہیں۔ اب آپ افق کی طرف دیکھئے، جب میں نے اس طرف دیکھا تو وہاں ایک بہت بڑی تعداد تھی، پھر مجھ سے کہا گیا کہ آپ دوسری طرف دیکھئے، تو وہاں بھی بہت بڑی تعداد تھی، تو مجھے بتایا گیا کہ یہ آپ کی امت ہے اور ان کے ہمراہ ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھے اور گھر کے اندر تشریف لے گئے۔ لوگ اس بارے میں غور و فکر کرتے رہے کہ یہ کون لوگ ہوں گے جو بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل ہوں گے؟ تو ان میں سے بعض حضرات نے یہ کہا کہ شاید یہ وہ لوگ ہیں، جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی۔ بعض نے کہا: شاید اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو مسلمان گھرانوں میں پیدا ہوئے، انہوں نے کبھی کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا۔ اس طرح لوگوں نے مختلف آراء کا ذکر کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم لوگ کس بارے میں غور و فکر کر رہے ہو؟“ لوگوں نے اپنی گفتگو کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو (علاج کے طور پر) داغ نہیں لگاتے ہوں گے، (غیر شرعی الفاظ کے ذریعے) دم نہیں کرتے ہوں گے، اور فال نہیں نکالتے ہوں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوں گے۔“ سیدنا عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعا کیجئے) کہ میں ان لوگوں میں شامل ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں شامل ہو“، پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے: (یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دعا کیجئے) کہ میں ان میں شامل ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6430]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5705، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 220، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6104، 6430، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8365، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 7499، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3884، 3889، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2056، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3513، 3516، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19602، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2487» «رقم طبعة با وزير 6396»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (700/ 911): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (700/ 911): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (6429) Back to Bab Next Hadith → (6431)