أَبُو يَعْلَى ، الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، يَزِيدَ بْنَ كَيْسَانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لأَبِي طَالِبٍ حِينَ حَضَرَهُ الْمَوْتُ: " قُلْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ أَشْفَعْ لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي، لَوْلا أَنْ تُعَيِّرَنِيَ قُرَيْشٌ لأَقْرَرْتُ عَيْنَيْكَ بِهَا، فَنَزَلَتْ: إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ سورة القصص آية 56 .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب جناب ابوطالب کی موت کا وقت قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ پڑھ لیجیے، میں اس کی وجہ سے قیامت کے دن آپ کے حق میں شفاعت کروں گا۔“ تو جناب ابوطالب نے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش مجھے عار دلائیں گے تو میں اس کلمے کے ذریعے تمہاری آنکھوں کو ٹھنڈا کر دیتا۔“ (راوی کہتے ہیں:) اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ﴾ [سورة القصص: 56] ”بے شک تم اسے ہدایت نہیں دیتے جسے تم پسند کرتے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6270]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 25، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6270، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3188، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9741» «رقم طبعة با وزير 6237»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م (1/ 41).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (1/ 41). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح