☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 620
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 620
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا، وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ، عَلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ لِعُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ: قَدْ آنَ لَكَ أَنْ تَزُورَنَا، فقَالَ: أَقُولُ يَا أُمَّهْ كَمَا قَالَ الأَوَّلُ: زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا، قَالَ: فَقَالَتْ: دَعُونَا مِنْ رَطَانَتِكُمْ هَذِهِ، قَالَ ابْنُ عُمَيْرٍ: أَخْبِرِينَا بِأَعْجَبِ شَيْءٍ رَأَيْتِهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَسَكَتَتْ ثُمَّ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ لَيْلَةٌ مِنَ اللَّيَالِي، قَالَ:" يَا عَائِشَةُ ذَرِينِي أَتَعَبَّدُ اللَّيْلَةَ لِرَبِّي" قُلْتُ: وَاللَّهِ إِنِّي لأُحِبُّ قُرْبَكَ، وَأُحِبُّ مَا سَرَّكَ، قَالَتْ: فَقَامَ فَتَطَهَّرَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، قَالَتْ: فَلَمْ يَزَلْ يَبْكِي حَتَّى بَلَّ حِجْرَهُ، قَالَتْ: ثُمَّ بَكَى فَلَمْ يَزَلْ يَبْكِي حَتَّى بَلَّ لِحْيَتَهُ، قَالَتْ: ثُمَّ بَكَى فَلَمْ يَزَلْ يَبْكِي حَتَّى بَلَّ الأَرْضَ، فَجَاءَ بِلالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلاةِ، فَلَمَّا رَآهُ يَبْكِي، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ تَبْكِي وَقَدْ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ وَمَا تَأَخَّرَ؟ قَالَ: " أَفَلا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا، لَقَدْ نَزَلَتْ عَلَيَّ اللَّيْلَةَ آيَةٌ، وَيْلٌ لِمَنْ قَرَأَهَا وَلَمْ يَتَفَكَّرْ فِيهَا إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ سورة البقرة آية 164 الآيَةَ كُلَّهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عطا بیان کرتے ہیں کہ میں اور عبید بن عمیر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں داخل ہوئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عبید بن عمیر سے فرمایا: ”تمہیں اب ہمارے ہاں آنے کا موقع ملا ہے؟“ تو انہوں نے عرض کی: امی جان! میں یہ کہوں گا، جیسے پہلے لوگوں میں سے کسی نے کہا ہے: ”وقفے کے ساتھ ملا کرو، محبت میں اضافہ ہوتا ہے“۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اس طرح کی چکنی چپڑی باتیں ہمارے ساتھ نہ کرو“۔ ابن عمیر نے عرض کی: آپ ہمیں اس چیز کے بارے میں بتائیے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں سب سے حیرت انگیز چیز دیکھی ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خاموش ہو گئیں، پھر انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے وقت ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! تم مجھے موقع دو تاکہ میں آج رات اپنے پروردگار کی عبادت کروں“، میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! میں آپ کے ساتھ کو پسند کرتی ہوں اور میں اس چیز کو بھی پسند کرتی ہوں جو آپ کو اچھی لگے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اچھی طرح وضو کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر نوافل ادا کرنے لگے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رونے لگے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھ کا گوشہ گیلا ہو گیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روتے رہے اور مسلسل روتے رہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی داڑھی مبارک بھیگ گئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روتے رہے، پھر اتنی دیر تک روتے رہے کہ زمین بھیگ گئی۔ پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو (فجر کی) نماز کے لیے بلایا، جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو روتے ہوئے دیکھا، تو عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گزشتہ اور آئندہ (ذنب) کی مغفرت کر دی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟ آج رات مجھ پر ایک آیت نازل ہوئی ہے، اس شخص کے لیے بربادی ہے، جو اس کی تلاوت کرے اور اس میں غور و فکر نہ کرے“۔ (وہ آیت یہ ہے) ﴿إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّهارِ لَآيَاتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ﴾ [سورة آل عمران: 190] ”آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں“ یہ مکمل آیت ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 620]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 620، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4618» «رقم طبعة با وزير 619»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الصحيحة» (68)، «التعليق الرغيب» (2/ 220).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (68)، «التعليق الرغيب» (2/ 220). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
← Previous Hadith (619) Back to Bab Next Hadith → (621)