☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 6112
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 6112
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَرِيرٌ ، الأَعْمَشِ ، جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَمَرَرْنَا عَلَى أَهْلِ أَبْيَاتٍ، فَاسْتَضَفْنَاهُمْ، فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُونَا، فَنَزَلُوا بِالْعَرَاءِ، فَلُدِغَ سَيِّدُهُمْ، فَأَتَوْنَا فَقَالُوا: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِي؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَنَا أَرْقِي، قَالُوا: ارْقِ صَاحِبَنَا، قُلْتُ: لا، قَدِ اسْتَضَفْنَاكُمْ فَأَبَيْتُمْ أَنْ تُضَيِّفُونَا، قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكُمْ جُعْلا، قَالَ: فَجَعَلُوا لِي ثَلاثِينَ شَاةً، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَجَعَلْتُ أَمْسَحُهُ، وَأَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ حَتَّى بَرَأَ، فَأَخَذْنَا الشَّاءَ، فَقُلْنَا: نَأْخُذُهَا وَنَحْنُ لا نُحْسِنُ نَرْقِي؟ فَمَا نَحْنُ بِالَّذِي نَأْكُلُهَا حَتَّى نَسْأَلَ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ:" وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا دَرَيْتُ أَنَّهَا رُقْيَةٌ، شَيْءٌ أَلْقَاهُ اللَّهُ فِي نَفْسِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوا، وَاضْرِبُوا لِيَّ مَعَكُمْ بِسَهْمٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایک مہم پر روانہ کیا، ہمارا گزر ایک بستی کے پاس سے ہوا، ہم نے انہیں مہمان نوازی کے لیے کہا تو انہوں نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا، ہم لوگوں نے آبادی سے باہر ایک جگہ پڑاؤ کیا، ان لوگوں کے سردار کو کسی زہریلی چیز نے کاٹ لیا، وہ لوگ ہمارے پاس آئے، انہوں نے کہا: کیا آپ کے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو دم کرتا ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، میں دم کرتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: ہمارے ساتھی کو دم کر دیجیے، میں نے کہا: جی نہیں، ہم نے تمہیں مہمان نوازی کے لیے کہا تھا تم نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے ہمیں تیس (30) بکریاں دینے کا معاہدہ کیا، میں اس شخص کے پاس آیا، میں نے اس پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ شخص ٹھیک ہو گیا، تو ہم نے بکریاں حاصل کر لیں، ہم نے سوچا کہ ہم نے بکریاں تو لے لی ہیں لیکن ہمیں باقاعدہ طور پر دم کرنا نہیں آتا، اس لیے ہم ان بکریوں کو اس وقت تک نہیں کھائیں گے جب تک ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت نہیں کرتے، پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ سورہ فاتحہ کا دم بھی ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! مجھے نہیں پتا تھا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے، یہ تو ایک چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈال دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھاؤ اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرُّقَى وَالتَّمَائِمِ/حدیث: 6112]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2276، 5007، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2201، وابن الجارود فى "المنتقى"، 641، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2061، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3418، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2156، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11792، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3034، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11141» «رقم طبعة با وزير 6079»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (1556).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1556). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (6111) Back to Bab Next Hadith → (6113)