☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 5995
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 5995
الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، إِيَادُ بْنُ لَقِيطٍ ، أَبِي رِمْثَةَ
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَادُ بْنُ لَقِيطٍ ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ قَالَ أَبِي: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: لا أَدْرِي، قَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ، وَكُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُشْبِهُ النَّاسَ، فَإِذَا لَهُ وَفْرَةٌ بِهَا رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَبِي، ثُمَّ أَخَذَ يُحَدِّثُنَا سَاعَةً، قَالَ: " ابْنُكَ هَذَا؟" قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَشْهَدُ بِهِ، قَالَ:" أَمَا إِنَّ ابْنُكَ هَذَا لا يَجْنِي عَلَيْكَ، وَلا تَجْنِي عَلَيْهِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى سورة الأنعام آية 164، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى السِّلْعَةِ الَّتِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كَأَطَبِّ الرِّجَالِ، أَلا أُعَالِجُهَا؟ قَالَ:" طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: اسْمُ أَبِي رِمْثَةَ: رِفَاعَةُ بْنُ يَثْرِبِيٍّ التَّيْمِيُّ تَيْمُ الرَّبَابِ، وَمَنْ قَالَ: إِنَّ أَبَا رِمْثَةَ هُوَ الْخَشْخَاشُ الْعَنْبَرِيُّ فَقَدْ وَهِمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا تو میرے والد نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، میرے والد نے بتایا: یہ اللہ کے رسول ہیں، جب انہوں نے یہ بات کہی، تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی، میرا یہ خیال تھا کہ اللہ کے رسول لوگوں کی طرح شکل و صورت کے نہیں ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لمبے بال تھے جن میں کچھ مہندی لگی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سبز رنگ کی دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں۔ میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سلام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے ساتھ کچھ بات چیت کرتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ تمہارا بیٹا ہے؟“ میرے والد نے جواب دیا: جی ہاں، رب کعبہ کی قسم! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا یہ بیٹا تمہارے کیے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتے گا اور تم اس کے کیے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتو گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ [سورة الإسراء: 15] ”کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ پھر میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دو کندھوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ ابھری ہوئی دیکھی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں حکمت کا کام بھی کرتا ہوں کیا میں اس کا علاج نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا علاج وہ ذات کرے گی، جس نے اسے پیدا کیا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا نام رفاعہ بن یثربی تیمی ہے، یہ تیم رباب سے تعلق رکھتے ہیں، جس شخص نے یہ کہا ہے کہ سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا نام خشخاش عنبری ہے، اسے غلط فہمی ہوئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجِنَايَاتِ/حدیث: 5995]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 832، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5995، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3611، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4208، 4495، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16001، 16002، 17771، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7226» «رقم طبعة با وزير 5963»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «موارد الظمآن» (1522).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «موارد الظمآن» (1522). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (5994) Back to Bab Next Hadith → (5996)