عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى حُلَّةَ سِيَرَاءٍ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اشْتَرَيْتَ هَذِهِ، فَلَبِسْتَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَلِلْوَفْدِ إِذَا قَدِمُوا عَلَيْكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لا خَلاقَ لَهُ فِي الآخِرَةِ"، ثُمَّ جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا حُلَلٌ، وَأَعْطَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْهَا حُلَّةٌ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَسَوْتَنِيهَا، وَقَدْ قُلْتَ فِي حُلَّةِ عُطَارِدٍ مَا قُلْتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي لَمْ أَكْسُكَهَا لِتَلْبَسَهَا"، فَكَسَاهَا عُمَرُ أَخًا لَهُ مُشْرِكًا بِمَكَّةَ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک سیرانی حلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا تو عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ اسے خرید لیں اور جمعہ کے دن اور وفود سے ملاقات کے دن اسے پہن لیا کریں (تو یہ مناسب ہو گا) جب وہ وفود آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے وہ شخص پہنے گا، جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا“، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس اس قسم کے حلے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان میں سے ایک حلہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو بھی عطا کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے مجھے پہننے کے لیے یہ دے دیا ہے حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عطارد (نامی شخص) کے حلہ کے بارے میں فلاں بات ارشاد فرمائی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ تمہیں اس لیے نہیں دیا تاکہ تم اسے پہن لو“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ مکہ میں موجود اپنے مشرک بھائی کو پہننے کے لیے دے دیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ اللِّبَاسِ وَآدَابِهِ/حدیث: 5439]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 886، 948، 2104، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2068، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5113، 5439، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1381، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1076، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3591، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4267، وأحمد فى (مسنده) برقم: 351» «رقم طبعة با وزير 5415»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «ابن ماجه» (3591): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ابن ماجه» (3591): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين