عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، الزُّهْرِيُّ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، وَعِدَّةٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَبَنٍ وَقَدْ شِيبَ بِمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، وَعَنْ يَسَارِهِ أَبُو بَكْرٍ، فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَعْطَى الأَعْرَابِيَّ، وَقَالَ: " الأَيْمَنُ فَالأَيْمَنُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَانِ الْفِعْلانِ كَانَا فِي مَوْضِعَيْنِ، وَالدَّلِيلُ عَلَى ذَلِكَ، أَنَّ فِيَ خَبَرِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ: أُتِيَ بِشَرَابٍ، وَعَنْ يَمِينِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلامٌ، وَاسْتَأْذَنَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقْيِهِمْ دُونَهُ، وَفِي خَبَرِ أَنَسٍ أُتِيَ بِلَبَنٍ وَقَدْ شِيبَ بِالْمَاءِ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِيٌّ، وَلَمْ يَسْتَأْذِنْهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا اسْتَأْذَنَ فِي خَبَرِ سَهْلٍ، فَدَلَّكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى أَنَّهُمَا فِعْلانِ مُتَبَايِنَانِ فِي مَوْضِعَيْنِ، لا فِي مَوْضِعٍ وَاحِدٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملایا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں طرف ایک دیہاتی بیٹھا ہوا تھا اور بائیں طرف سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے پی لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیہاتی کو دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”دائیں طرف والے کا حق پہلے ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دونوں فعل دو مختلف مواقع کے ہیں اور اس بات کی دلیل وہ ہے جو سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں مشروب پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اجازت لی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے بچے ہوئے حصے کو اس کی بجائے دوسرے کو دیں، جبکہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ دودھ پیش کیا گیا جس میں پانی ملا ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دائیں طرف دیہاتی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اجازت نہیں مانگی جس طرح اس روایت میں اجازت مانگنے کا ذکر ہے جو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، تو یہ چیز آپ کی رہنمائی اس بات کی طرف کرے گی کہ یہ دو مختلف فعل ہیں جو دو مختلف مواقع پر پیش آئے تھے، یہ ایک ہی موقع کا واقعہ نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ/حدیث: 5337]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2352، 2571، 5612، 5619، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2029، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3428، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5333، 5334، 5336، 5337، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3726، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1893، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2162، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3425، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14783، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12260» «رقم طبعة با وزير 5313»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق، وهو مكرر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق، وهو مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط صحيح