مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، اللَّيْثُ ، ابْنِ شِهَابٍ ، ابْنِ مُحَيِّصَةَ ، أَبَاهُ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ مُحَيِّصَةَ ، أَنَّ أَبَاهُ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَرَاجِ الْحَجَّامِ فَأَبَى أَنْ يَأْذَنَ لَهُ، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى قَالَ: " أَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ، وَأَعْلِفْهُ نَاضِحَكَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: تَأَبِّي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الإِذْنِ فِي خَرَاجِ الْحَجَّامِ فِيهِ شَرْطٌ مُضْمَرٌ، وَهُوَ أَنْ يُشَارِطَ الْحَجَّامَ فِي حَجْمِهِ عَلَى إِخْرَاجِ شَيْءٍ مِنَ الدَّمِ مَعْلُومٍ، فَلِعَدَمِ قُدْرَتِهِ عَلَى إِيجَادِ هَذَا الشَّرْطِ كَرِهَ أَنْ يَأْذَنَ لَهُ فِي كَسْبِهِ، ثُمَّ قَالَ: أَطْعِمْهُ رَقِيقَكَ، وَأَعْلِفُهُ نَاضِحَكَ، وَلَوْ كَانَ كَسْبُ الْحَجَّامِ مَنْهِيًّا عَنْهُ لَمْ يَأْمُرْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِطْعَامَ الْمَرْءِ رَقِيقَهُ مِنْهُ، إِذِ الرَّقِيقُ مُتَعَبَّدُونَ، وَمِنَ الْمُحَالِ أَنْ يَأْمُرَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمَ بِإِطْعَامِ رَقِيقِهِ حَرَامًا.
Translation: محمد محی الدین .
ابن محیصہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پچھنے لگانے کے خراج (معاوضے) کے بارے میں اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں مسلسل بات چیت کرتے رہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم (اس کی آمدن کو) اپنے غلام کو کھلا دو یا اپنے اونٹ کو چارہ کھلا دو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پچھنے لگانے کے معاوضے کے بارے میں اجازت دینے سے اس لیے انکار کیا تھا جس میں یہ شرط پوشیدہ ہے پچھنے لگانے والے شخص نے پچھنے لگانے میں اس بات کی شرط عائد کی تھی کہ وہ متعین مقدار میں خون باہر نکالے گا، تو کیونکہ وہ اس شرط کو پوری کرنے کی قدرت نہیں رکھتا، اس لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات کو ناپسند کیا کہ وہ اس کی آمدن کے بارے میں اجازت دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اپنے غلام کو کھلا دو یا اپنے اونٹ کو چارے کے طور پر کھلا دو“ تو اگر پچھنے لگانے کی آمدن مکمل طور پر منع ہوتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غلام کو اس میں سے کھلانے کی اجازت نہ دیتے، کیونکہ غلام بھی عبادت گزار ہوتے ہیں اور یہ بات ناممکن ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی مسلمان کو اپنے غلام کو کوئی حرام چیز کھلانے کا حکم دیں۔) [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِجَارَةِ/حدیث: 5154]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3574، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5154، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24182، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 4658» «رقم طبعة با وزير 5132»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «المشكاة» (3778 / التحقيق الثاني)، «الصحيحة» (1400)، «البيوع».
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (3778 / التحقيق الثاني)، «الصحيحة» (1400)، «البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح