☽ 9 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحيح ابن حبان

حديث رقم: 5104
الكتب← صحيح ابن حبان← الأبواب← الباب← حديث رقم 5104
أَبُو يَعْلَى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، جَرِيرٌ ، مُغِيرَةَ ، الشَّعْبِيِّ ، النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: طَلَبَتْ عَمْرَةُ بِنْتُ رَوَاحَةَ إِلَى بَشِيرِ بْنِ سَعْدٍ أَنْ يَنْحِلَنِيَ نَحْلا مِنْ مَالِهِ، وَإِنَّهُ أَبَى عَلَيْهَا، ثُمَّ بَدَا لَهُ بَعْدَ حَوْلٍ أَوْ حَوْلَيْنِ أَنْ يَنْحَلَنِيهِ، فَقَالَ لَهَا: الَّذِي سَأَلْتِ لابْنِي كُنْتُ مَنَعْتُكِ، وَقَدْ بَدَا لِي أَنْ أَنْحَلَهُ إِيَّاهُ، قَالَتْ: لا وَاللَّهِ، لا أَرْضَى حَتَّى تَأْخُذَ بِيَدِهِ فَتَنْطَلِقَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتُشْهِدَهُ، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي، فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ لَكَ مَعَهُ وَلَدٌ غَيْرَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَهَلْ آتَيْتَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ مِثْلَ الَّذِي آتَيْتَ هَذَا؟" قَالَ: لا، قَالَ:" فَإِنِّي لا أَشْهَدُ عَلَى هَذَا، هَذَا جَوْرٌ، أَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي، اعْدِلُوا بَيْنَ أَوْلادِكُمْ فِي النَّحْلِ كَمَا تُحِبُّونَ أَنْ يَعْدِلُوا بَيْنَكُمْ فِي الْبِرِّ، وَاللُّطْفِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْهِدْ عَلَى هَذَا غَيْرِي، أَرَادَ بِهِ الإِعْلامَ بِنَفْيِ جَوَازِ اسْتِعْمَالِ الْفِعْلِ الْمَأْمُورِ بِهِ لَوْ فَعَلَهُ، فَزَجَرَ عَنِ الشَّيْءِ بِلَفْظِ الأَمْرِ بِضِدِّهِ، كَمَا قَالَ لِعَائِشَةَ: اشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلاءَ، فَإِنَّمَا الْوَلاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ (میری والدہ) عمرہ بنت رواحہ نے (میرے والد) سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ سے یہ کہا کہ وہ اپنے مال میں سے مجھے (یعنی سیدنا نعمان بن بشیر کو) کوئی عطیہ دیں، لیکن انہوں نے اس خاتون کی بات تسلیم نہیں کی۔ ایک یا دو سال گزرنے کے بعد انہیں یہ مناسب لگا تو انہوں نے مجھے ایک عطیہ دے دیا۔ انہوں نے اس خاتون سے کہا: تم نے جو میرے بیٹے کے بارے میں درخواست کی تھی اسے میں نے پورا نہیں کیا تھا، اب مجھے یہ مناسب لگا کہ میں اسے عطیہ دے دوں۔ اس خاتون نے کہا: جی نہیں، اللہ کی قسم! میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک آپ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس نہیں جاتے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کا گواہ نہیں بناتے۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس گئے اور آپ کو پورا واقعہ سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”کیا تمہاری اس کے علاوہ اور اولاد بھی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”جس طرح تم نے اسے دیا ہے، اسی طرح ان میں سے ہر ایک کو بھی دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر میں اس بات کا گواہ نہیں بنتا، یہ زیادتی ہے، تم میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لو، تم لوگ اپنی اولاد کے درمیان عطیات کے حوالے سے انصاف سے کام لو، جس طرح تم لوگ اس بات کو پسند کرتے ہو کہ وہ نیکی اور بھلائی کے حوالے سے تمہارے ساتھ انصاف سے کام لیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”میرے علاوہ کسی اور کو گواہ بنا لو۔“ اس کے ذریعے اس بات کی اطلاع دینا مراد ہے کہ اگر وہ یہ فعل کر لیتے ہیں، تو اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس چیز کی ممانعت اس کے متضاد کا حکم دینے کے الفاظ کے ذریعے کی ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا تھا: ”تم (ولاء) کی شرط ان کے لیے رہنے دو کیونکہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الهِبَةِ/حدیث: 5104]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2586، 2587، 2650، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1623، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2782، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1065، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5097، 5098، 5099، 5100، 5102، 5103، 5104، 5105، 5106، 5107، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3542، 3543، 3544، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1367، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2375، 2376، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12115، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2962، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18645» «رقم طبعة با وزير 5082»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3098): م نحوه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3098): م نحوه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
الحديث السابق → (5103) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (5105)