☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4891
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4891
أَبُو خَلِيفَةَ ، مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى الْقَطَّانُ ، شُعْبَةَ ، سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ صُوحَانَ، وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَالْتَقَطْتُ سَوْطًا، فَقَالا: دَعْهُ، فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لا أَدَعُهُ تَأْكُلُهُ السِّبَاعُ، لأَسْتَمْتِعَنَّ بِهِ، فَقَدِمْتُ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ ، فَقَالَ: أَحْسَنْتَ إِنِّي أَصَبْتُ صُرَّةً فِيهَا دَنَانِيرُ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْتُهُ، فَقَالَ: " عَرِّفْهَا حَوْلا"، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا، فَعَرَّفْتُهَا ثَلاثَةَ أَحْوَالٍ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ:" احْفَظْ وِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَدَدَهَا، فَإِنْ جَاءَ أَحَدٌ يُخْبِرُكَ، فَادْفَعْهَا، وَإِلا فَاسْتَمْتِعْ بِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں کہ میں زید بن صوحان اور سلیمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہما کے ہمراہ روانہ ہوا، میں نے (راستے میں) گمشدہ کوڑا اٹھا لیا۔ تو ان دونوں نے کہا کہ تم اسے چھوڑ دو۔ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں اسے اس لیے نہیں چھوڑوں گا تاکہ درندے اسے کھا جائیں، میں اس کے ذریعے فائدہ حاصل کروں گا۔ میں مدینہ منورہ آ گیا۔ میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے، مجھے ایک تھیلی ملی تھی جس میں دینار تھے، میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک سال تک اس کا اعلان کرو۔“ پھر مجھے کوئی شخص نہیں ملا، میں نے تین سال تک اس کا اعلان کیا۔ پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس تھیلی کے منہ پر بندھی ہوئی ڈوری اور اس میں موجود دیناروں کی تعداد کو یاد رکھنا، اگر کوئی شخص آ کر تمہیں اس بارے میں بتا دے تو یہ اس کے حوالے کر دینا، ورنہ تم اس سے نفع حاصل کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ اللُّقَطَةِ/حدیث: 4891]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2426، 2437، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1723، وابن الجارود فى "المنتقى"، 725، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4891، 4892، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5789، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1701، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1374، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21556، 21557» «رقم طبعة با وزير 4871»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1492): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1492): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (4890) Back to Bab Next Hadith → (4892)