☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 45
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 45
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، حُذَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ حُذَيْفَةَ ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ يَا أَصْلَعُ؟ قُلْتُ: أَنَا زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ، حَدِّثْنِي بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ الْمَقَدْسِ حِينَ أُسْرِيَ بِهِ، قَالَ: مَنْ أَخْبَرَكَ بِهِ يَا أَصْلَعُ؟ قُلْتُ: الْقُرْآنُ، قَالَ: الْقُرْآنُ؟ فَقَرَأْتُ: سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلا سورة الإسراء آية 1، وَهَكَذَا هِيَ قِرَاءَةُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى قَوْلِهِ: إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ سورة الإسراء آية 1، فَقَالَ: هَلْ تَرَاهُ صَلَّى فِيهِ؟ قُلْتُ: لا، قَالَ: إِنَّهُ أُتِيَ بِدَابَّةٍ، قَالَ حَمَّادٌ: وَصَفَهَا عَاصِمٌ لا أَحْفَظُ صِفَتَهَا، قَالَ: فَحَمَلَهُ عَلَيْهَا جِبْرِيلُ، أَحَدُهُمَا رَدِيفُ صَاحِبِهِ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ مِنْ لَيْلَتِهِ حَتَّى أَتَى بَيْتَ الْمَقَدْسِ، فَأُرِيَ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ، ثُمَّ رَجَعَا عَوْدَهُمَا عَلَى بَدْئِهِمَا، فَلَمْ يُصَلِّ فِيهِ، وَلَوْ صَلَّى لَكَانَتْ سُنَّةً .
Translation: محمد محی الدین .
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے دریافت کیا: ”اے آگے سے گنجے! تم کون ہو؟“ میں نے جواب دیا: میں زر بن حبیش ہوں۔ آپ مجھے بیت المقدس میں معراج کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے بارے میں بتائیے، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے آگے سے گنجے! تمہیں اس بارے میں کس نے بتایا ہے؟“ میں نے جواب دیا: قرآن نے۔ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا قرآن نے؟“ تو میں نے یہ آیت پڑھ دی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا﴾ [سورة الإسراء: 1] ”پاک ہے وہ ذات جو لے گئی اپنے بندے کو رات کے ایک حصے میں۔“ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت اسی طرح ہے، یہ آیت یہاں تک ہے: ﴿إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ﴾ [سورة الإسراء: 1] ”بے شک وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں نماز ادا کی تھی؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک جانور لایا گیا۔“ یہاں حماد نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، عاصم نامی راوی نے اس کا حلیہ بھی بیان کیا تھا، لیکن مجھے اس کا حلیہ یاد نہیں رہا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس پر سوار کروایا، ان دونوں میں سے ایک صاحب دوسرے کے پیچھے بیٹھ گئے۔ تو وہ جانور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ساتھ لے کر اسی رات روانہ ہوا، یہاں تک کہ وہ بیت المقدس آ گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آسمانوں اور زمین میں موجود چیزیں دکھائی گئیں، پھر یہ دونوں صاحبان واپس آ گئے، یہ جس طرح گئے تھے اسی طرح واپس آ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہاں نماز ادا نہیں کی۔ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (وہاں) نماز ادا کر لیتے، تو یہ بات سنت ہوتی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِسْرَاءِ/حدیث: 45]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 45، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3389، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11216، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3147، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23757، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 411، والحميدي فى (مسنده) برقم: 453، والبزار فى (مسنده) برقم: 2915، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32356، 37728، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5014»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «الصحيحة» (874)، لكن قوله: «فلم يصلّ ... » منكر، لمخالفتِه الثابت عنه صلّى الله عليه وسلّم أنه صلى - ليلتئذ - إماماً، والصلاة في الأقصى سنةٌ، يشرع شدُّ الرَّحلِ إليه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن من أجل عاصم، فإن حديثه لا يرتقي إلى الصحة.
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (874)، لكن قوله: «فلم يصلّ ... » منكر، لمخالفتِه الثابت عنه صلّى الله عليه وسلّم أنه صلى - ليلتئذ - إماماً، والصلاة في الأقصى سنةٌ، يشرع شدّ
← Previous Hadith (44) Back to Bab Next Hadith → (46)