☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4381
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4381
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا قَفَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حُنَيْنٍ" سَأَلَ عُمَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَذَرٍ كَانَ نَذَرَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اعْتِكَافِ يَوْمٍ، فَأَمَرَهُ بِهِ". قَالَ: فَانْطَلَقَ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَبَعَثَ مَعِي بِجَارِيَةٍ أَصَابَهَا مِنْ سَبْيِ حُنَيْنٍ، قَالَ: فَجَعَلْتُهَا فِي بُيُوتِ الأَعْرَابِ حَتَّى نَزَلْتُ، فَإِِذَا أَنَا بِسَبْيِ حُنَيْنٍ، فَخَرَجُوا يَسْعَوْنَ يَقُولُونَ: قَدْ أَعْتَقَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَقَالَ عُمَرُ لِعَبْدِ اللَّهِ: اذْهَبْ فَأَرْسِلْهَا. قَالَ: فَذَهَبْتُ فَأَرْسَلْتُهَا . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَلْفَاظُ أَخْبَارِ ابْنِ عُمَرَ مُصَرِّحَةٌ أَنَّ عُمَرَ نَذَرَ اعْتِكَافَ لَيْلَةً، إِِلا هَذَا الْخَبَرَ، فَإِِنَّ لَفْظَهُ أَنَّ عُمَرَ نَذَرَ اعْتِكَافَ يَوْمٍ، فَإِِنْ صَحَّتْ هَذِهِ اللَّفْظَةُ يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ يَوْمًا أَرَادَ بِهِ بِلَيْلَتِهِ، وَلَيْلَةً أَرَادَ بِهَا بِيَوْمِهَا، حَتَّى لا يَكُونَ بَيْنَ الْخَبَرَيْنِ تَضَادٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حنین سے واپس تشریف لائے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس نذر کے بارے میں دریافت کیا جو انہوں نے زمانہ جاہلیت میں ایک دن کا اعتکاف کرنے کے بارے میں مانی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اسے پورا کرنے کا حکم دیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آگے روانہ ہو گئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے ہمراہ ایک کنیز بھیجی تھی جو حنین کے قیدیوں میں سے تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اسے دیہاتیوں کے گھروں میں ٹھہرا دیا یہاں تک کہ جب میں نے پڑاؤ کیا تو میرے سامنے حنین کے کچھ قیدی آئے جو دوڑتے ہوئے باہر نکلے تھے اور یہ کہہ رہے تھے: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں آزاد کر دیا ہے“، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم جاؤ اور اس کنیز کو آزاد کر دو“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میں گیا اور میں نے اسے آزاد کر دیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) روایت کے الفاظ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی اور یہ بات صرف اسی روایت میں منقول ہے، کیونکہ اس روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک دن کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی، تو اگر یہ الفاظ مستند طور پر ثابت ہو جائیں، تو اس بات کا احتمال موجود ہو گا کہ یہاں دن سے مراد یہ ہے: اس دن کی رات کے ہمراہ (اعتکاف کیا جائے) اور جہاں رات کا لفظ استعمال ہوا اس سے مراد یہ ہو کہ اس کا دن ہمراہ ہو گا، اس طرح ان دونوں روایتوں کے درمیان کوئی تضاد باقی نہیں رہے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النُّذُورِ/حدیث: 4381]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2032، 2042، 2043، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1656، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1013، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2239، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4379، 4380، 4381، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1610، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3829، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2474، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1539، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1772، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 261» «رقم طبعة با وزير 4366»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «قيام رمضان» (34)، «صحيح أبي داود» (2836 - 2837).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «قيام رمضان» (34)، «صحيح أبي داود» (2836 - 2837). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
← Previous Hadith (4380) Back to Bab Next Hadith → (4382)