عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، أَخِي ، سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ بِالصُّغْدِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يَخْفَى عَلَيَّ حِينَ تَكُونِينَ غَضْبَى وَحِينَ تَكُونِينَ رَاضِيَةً، إِِذَا كُنْتِ غَضْبَى، قُلْتِ: لا وَرَبِّ إِِبْرَاهِيمَ، وَإِِذَا كُنْتِ رَاضِيَةً، قُلْتُ: لا وَرَبِّ مُحَمَّدٍ". فَقُلْتُ: صَدَقْتَ، إِِنَّمَا أَهْجُرُ اسْمَكَ. قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ لَوَ نَزَلْتَ وَادِيًا فِيهِ شَجَرٌ كَثِيرٌ قَدْ أُكِلَ مِنْهَا، وَوَجَدْتَ شَجَرَةً لَمْ يُؤْكَلْ مِنْهَا، فِي أَيِّهَا كُنْتَ تَرْتَعُ بَعِيرَكَ؟ قَالَ:" فِي الَّذِي لَمْ يُرْتَعْ فِيهَا". تُرِيدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَتَزَوَّجْ بِكْرًا غَيْرَهَا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”یہ بات مجھ سے پوشیدہ نہیں رہتی جب تم مجھ سے ناراض ہوتی ہو اور جب تم مجھ سے راضی ہوتی ہو، جب تم ناراض ہوتی ہو تو یہ کہتی ہو سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پروردگار کی قسم اور جب تم راضی ہوتی ہو تو یہ کہتی ہو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پروردگار کی قسم۔“ تو میں نے کہا: آپ نے سچ کہا ہے لیکن میں تو صرف آپ کا نام لینا ترک کرتی ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اس بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی ایسی وادی میں پڑاؤ کرتے ہیں جہاں بہت سے درخت ہوتے ہیں جن سے کھایا گیا ہوتا ہے اور وہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک ایسا درخت ملتا ہے جس میں سے کچھ بھی نہ کھایا گیا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے اونٹ کو کہاں چرائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس درخت کے پاس جس میں سے کچھ نہ کھایا گیا ہو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے علاوہ اور کسی کنواری خاتون کے ساتھ شادی نہیں کی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الأَيْمَانِ/حدیث: 4331]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5077، 5228، 6078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2439، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4331، 7112، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9111، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13602، 19874، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24646» «رقم طبعة با وزير 4316»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (3105).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
Null
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3105). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null