☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4307
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4307
أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا أَبُو الْحَسَنِ ، إِِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ الأَشْعَرِيُّ ، إِِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، وَاثِلَةُ بْنُ الأَسْقَعِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ جَوْصَا أَبُو الْحَسَنِ بِدِمَشْقَ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ الأَشْعَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا بِأَرِيحَا، فَمَرَّ بِي وَاثِلَةُ بْنُ الأَسْقَعِ مُتَوَكِّئًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ فَأَجْلَسَهُ، ثُمَّ جَاءَ إِِلَيَّ، فَقَالَ: عَجِبْتُ مِمَّا حَدَّثَنِي بِهِ هَذَا الشَّيْخُ يَعْنِي وَاثِلَةَ. قُلْتُ: مَا حَدَّثَكَ؟ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَأَتَاهُ نَفَرٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ صَاحِبًا لَنَا قَدْ أَوْجَبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْتِقُوا عَنْهُ رَقَبَةً، يُعْتِقُ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ" . اسْمُ أَبِي عَبْلَةَ: شِمْرُ بْنُ يَقْظَانَ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.
Translation: محمد محی الدین .
ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں: میں اریحا (کے مقام پر) بیٹھا ہوا تھا، میرے پاس سے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ گزرے، انہوں نے عبداللہ بن دیلمی کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، انہوں نے انہیں وہاں بٹھایا، پھر وہ میرے پاس آئے اور بولے: میں اس بات پر بڑا حیران ہوا ہوں جو اس شیخ نے یعنی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے، میں نے دریافت کیا: انہوں نے تمہیں کیا حدیث بیان کی ہے؟ تو اس نے بتایا: (انہوں نے یہ بات بیان کی ہے) غزوہ تبوک کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے، بنو سلیم سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہمارے ایک ساتھی نے واجب کر لی ہے (یعنی کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی طرف سے ایک غلام آزاد کر دو، اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں اس شخص کے عضو کو جہنم سے آزاد کرے گا۔“ ابوعبلہ کا نام شمر بن یقطان بن عامر بن عبداللہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِتْقِ/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4307، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2860، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3964، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16576، 16577، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16257» «رقم طبعة با وزير 4295»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
ضعيف - «الضعيفة» (907)، «المشكاة» (3386).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (907)، «المشكاة» (3386). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
← Previous Hadith (4306) Back to Bab Next Hadith → (4308)