إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ التَّاجِرُ ، حُصَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى الْمَرْوَزِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَطَاءٍ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ التَّاجِرُ بِمَرْوَ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَجُلا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُخَاصِمُ أَبَاهُ فِي دَيْنٍ لَهُ عَلَيْهِ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنْتَ وَمَالُكَ لأَبِيكَ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَعْنَاهُ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ مُعَامَلَتِهِ أَبَاهُ بِمَا يُعَامِلُ بِهِ الأَجْنَبِيِّينَ، وَأَمْرَ بِبِرِّهِ، وَالرِّفْقِ بِهِ فِي الْقَوْلِ وَالْفِعْلِ مَعًا إِِلَى أَنْ يَصِلَ إِِلَيْهِ مَالُهُ، فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ وَمَالُكَ لأَبِيكَ، لا أَنَّ مَالَ الابْنِ يَمْلِكُهُ أَبُوهُ فِي حَيَاتِهِ عِنْ غَيْرِ طَيْبِ نَفْسٍ مِنَ الابْنِ بِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کا اپنے والد کے ساتھ ایک قرض کے سلسلے میں جھگڑا چل رہا تھا جو اس نے اپنے والد سے لینا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ» ”تم اور تمہارا مال تمہارے باپ کا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کو اس بات پر ڈانٹا ہے کہ اس نے اپنے والد کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کیا ہے، جو رویہ اجنبی لوگوں کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنے والد کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنے والد کے ساتھ بات چیت اور طرز عمل میں نرمی اختیار کرنے کا حکم دیا ہے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کے مال کو اس کے والد کے مال کے ساتھ ملا دیا اور اس سے ارشاد فرمایا: «أَنْتَ وَمَالُكَ لِأَبِيكَ» ”تم اور تمہارا مال تمہارے باپ کا ہے“، اس سے یہ مراد ہے کہ بیٹے کا باپ اپنے بیٹے کی زندگی میں ہی اس کے مال کا مالک بن جاتا ہے، جب کہ بیٹے کی اس حوالے سے کوئی رضا مندی بھی نہ ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4262]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 410، 4262» «رقم طبعة با وزير 4248»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - وهو مكرر (411).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده ضعيف
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - وهو مكرر (411). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف