☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4248
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4248
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو خَيْثَمَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، الأَعْمَشُ ، شَقِيقٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ ، زَيْنَبَ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، عَنِ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ زَيْنَبَ ، قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ، فَإِِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" . قَالَتْ: وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ رَجُلا خَفِيفَ ذَاتِ الْيَدِ، فَقَالَتْ: سَلْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُجْزِئُ عَنِّي مِنَ الصَّدَقَةِ النَّفَقَةُ عَلَى زَوْجِي وَأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي؟. قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيْهِ الْمَهَابَةُ، فَقَالَ: لا بَلْ سَلِيهِ أَنْتِ. قَالَتْ: فَانْطَلَقْتُ، فَإِِذَا عَلَى الْبَابِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ حَاجَتُهَا حَاجَتِي اسْمُهَا زَيْنَبُ، قَالَتْ: فَخَرَجَ عَلَيْنَا بِلالٌ، فَقُلْتُ لَهُ: سَلْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتُجْزِئُ عَنَّا مِنَ الصَّدَقَةِ النَّفَقَةُ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَأَيْتَامٍ فِي حُجُورِنَا؟ قَالَتْ: فَدَخَلَ بِلالٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلَى الْبَابِ زَيْنَبُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّ الزَّيَانِبِ؟" قَالَ: زَيْنَبُ امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ، وَزَيْنَبُ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ تَسْأَلانِ عَنِ النَّفَقَةِ عَلَى أَزْوَاجِهِمَا وَأَيْتَامٍ فِي حُجُورِهِمَا: أَيُجْزِئُ ذَلِكَ عَنْهُمَا مِنَ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ" لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ الْقَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہم (خواتین) کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے خواتین کے گروہ! تم صدقہ کیا کرو، خواہ اپنے زیور ہی سے کرو؛ کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت قیامت کے دن تمہاری ہوگی۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی آمدن بہت کم تھی، اس خاتون نے (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے) کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے میرے بارے میں دریافت کیجیے کہ اگر میں اپنے شوہر پر اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر خرچ کرتی ہوں، تو کیا ایسا کرنا میری طرف سے جائز ہوگا؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا رعب بہت زیادہ تھا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، بلکہ تم خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کرو۔ وہ خاتون کہتی ہیں: میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاں) آئی تو وہاں دروازے پر انصار سے تعلق رکھنے والی ایک اور عورت بھی موجود تھی، اس کا بھی وہی مسئلہ تھا جو میرا تھا، اس عورت کا نام بھی زینب تھا۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے، میں نے ان سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہمارے لیے مسئلہ دریافت کریں کہ ہم اپنے شوہروں اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر جو خرچ کرتی ہیں، کیا ہماری طرف سے یہ صدقہ کرنے کی جگہ کافی ہوگا؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اندر گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! دروازے پر زینب موجود ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کون سی زینب؟“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب اور انصار سے تعلق رکھنے والی زینب، ان دونوں نے اپنے شوہروں پر اور اپنے زیر پرورش یتیم بچوں پر خرچ کرنے کے بارے میں دریافت کیا ہے: کیا یہ ان کی طرف سے صدقہ کی جگہ کافی ہوگا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں! ان دونوں کو دگنا اجر ملے گا: رشتہ داری کے حقوق کی پاسداری کا اجر اور صدقہ کرنے کا اجر۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1466، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1000، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2463، 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4248، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2582، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1834، 1834 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7641، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1958، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16330» «رقم طبعة با وزير 4234»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (878 و 884): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (878 و 884): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
← Previous Hadith (4247) Back to Bab Next Hadith → (4249)