☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 4217
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 4217
مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، يَزِيدُ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّهُ تَزَوَّجَ بِنْتَ أَبِي إِِهَابٍ، فَزَعَمَتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ أَنَّهَا أَرْضَعَتْهُمَا. فَجِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذكرتُ ذَلِكَ لَهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، قَالَ: فَجِئْتُهُ مِنَ الْجَانِبِ الآخَرِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّهَا كَاذِبَةٌ. قَالَ:" فَكَيْفَ بِهَا وَقَدْ زَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْكُمَا؟" فَنَهَاهُ عَنْهَا . أَخْبَرَنَاهُ هَذَا الشَّيْخُ فِي وَسَطِ أَحَادِيثِ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، عَنْ مَشَايخِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ابواہاب کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی تو ایک سیاہ فام عورت نے یہ بات بیان کی کہ اس نے ان دونوں (میاں بیوی) کو دودھ پلایا ہوا ہے، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، میں دوسری طرف سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! وہ عورت جھوٹ کہتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب کیا ہو سکتا ہے جبکہ اس نے یہ بات بیان کر دی ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے؟“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان صاحب کو اس خاتون سے منع کر دیا (یعنی انہیں اس خاتون سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم دیا)۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس شیخ (یعنی امام ابن حبان رحمہ اللہ کے استاد محمد بن عمر) نے نصر بن علی کی یزید بن زریع کے حوالے سے ان کے مشائخ کے حوالے سے منقول روایات کے درمیان ہمیں اس روایت کے بارے میں بتایا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 4217]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 88، 2052، 2640، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1086، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4216، 4217، 4218، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5885، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3330، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3603، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1151، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 990، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15771، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4369، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16399» «رقم طبعة با وزير 4204»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2154): خ.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2154): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
← Previous Hadith (4216) Back to Bab Next Hadith → (4218)