أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدَ ، أَيُّوبَ ، الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ ، ابْنِ أَبِي أَوْفَى
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ مِنَ الشَّامِ سَجَدَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدِمْتُ الشَّامَ فَرَأَيْتُهُمْ يَسْجُدُونَ لِبَطَارِقَتِهِمْ، وَأَسَاقِفَتِهِمْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِكَ بِكَ، قَالَ:" فَلا تَفْعَلْ، فَإِنِّي لَوْ أَمَرْتُ شَيْئًا أَنْ يَسْجُدَ لِشَيْءٍ، لأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لا تُؤَدِّي الْمَرْأَةُ حَقَّ رَبِّهَا حَتَّى تُؤَدِّيَ حَقَّ زَوْجِهَا حَتَّى لَوْ سَأَلَهَا نَفْسَهَا وَهِيَ عَلَى قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ شام سے تشریف لائے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سجدہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں شام گیا وہاں میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ اپنے بڑوں اور مذہبی پیشواؤں کو سجدہ کرتے ہیں تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایسا کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو، اگر میں نے کسی کو کسی دوسرے کو سجدہ کرنے کا حکم دینا ہوتا تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، عورت اپنے پروردگار کے حق کو اس وقت تک مکمل طور پر ادا نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے شوہر کے حق کو ادا نہیں کرتی، یہاں تک کہ اگر مرد عورت سے قربت کا مطالبہ ایسی حالت میں کرے کہ وہ عورت پالان پر موجود ہو تو وہ عورت پھر بھی اسے منع نہ کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4171]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4171، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7418، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1853، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14828، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19713» «رقم طبعة با وزير 4159»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - «الإرواء» (7/ 55 - 56).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (7/ 55 - 56). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن