عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟"، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَمَا أَلْوَانُهَا؟"، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ:" فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقٍ؟"، فَقَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ:" فَأَنَّى تَرَاهُ ذَلِكَ؟"، فَقَالَ: عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ" ، حَدَّثَنَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مَرَّةً أُخْرَى، وَقَالَ: إِنَّ أَمَتِي وَلَدَتْ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ"، ثُمَّ تَعْقِيبُهُ هَذِهِ اللَّفْظَةَ بِقَوْلِ:" فَمَا أَلْوَانُهَا" لَفْظَةُ اسْتِخْبَارِ عَنْ هَذَا الشَّيْءِ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنِ اسْتِعْمَالِ الْمَرْءِ فِي فِرَاشِهِ بِوَسْوَسَةِ الشَّيْطَانِ إِيَّاهُ، أَوْ بِتَبَايُنِ الصُّورَتَيْنِ عِنْدَ وُجُودِ الشَّخْصِ مِنَ الشَّخْصِ الْمُقَدَّمِ، مَا عَسَى أَنْ يَأْثَمَ فِي اسْتِعْمَالِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو فزارہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: میری بیوی نے سیاہ رنگ کے لڑکے کو جنم دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”ان کا رنگ کیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: سرخ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ان میں کوئی خاکستری بھی ہے؟“ اس نے جواب دیا: ان میں خاکستری بھی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم کیا سمجھتے ہو یہ کہاں سے آیا ہو گا؟“ اس نے جواب دیا: ہو سکتا ہے کسی رگ نے اسے کھینچ لیا ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو یہاں (یعنی تمہارے بچے) کے بارے میں بھی ہو سکتا ہے کسی رگ نے اسے کھینچ لیا ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں) عبداللہ نامی راوی نے جب دوسری مرتبہ ہمیں یہ حدیث سنائی تو یہ الفاظ نقل کیے: ”میری کنیز نے بچے کو جنم دیا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان: ”کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ دریافت کرنا: ”ان کا رنگ کیا ہے؟“ ان میں لفظی طور پر تو اس چیز کے بارے میں اطلاع حاصل کرنے کا مفہوم پایا جاتا ہے لیکن اس سے مراد یہ ہے: آدمی اپنی اولاد کے بارے میں شیطان کے وسوسے کو اختیار کرنے سے بچے، یا ایسی صورت میں شیطان کے وسوسے سے بچے جب بچے کی شکل و صورت باپ سے مختلف ہوتی ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے وسوسے پر عمل کے نتیجے میں وہ گناہ گار ہو۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4107]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5305، 6847، 7314، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1500، وابن الجارود فى "المنتقى"، 915، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4106، 4107، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3478، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2260، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2128، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2002، 2003، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14358، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7310» «رقم طبعة با وزير 4095»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين