☽ 9 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3237
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3237
أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الشَّيْبَانِيِّ ، يَزِيدَ بنِ الأَصَمِّ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بنِ الأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ يَسْأَلُهُ، فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى رَأْسِهِ مَرَّةً وَإِلَى رِجْلَيْهِ أُخْرَى لِمَا يَرَى بِهِ مِنَ الْبُؤْسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: كَمْ مَالُكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ مِنَ الإِبِلِ، قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَقُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، " لَوْ كَانَ لابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ، لابْتَغَى إِلَيْهِمَا الثَّالِثَ، وَلا يَمْلأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلا التُّرَابُ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ" قَالَ: فَقَالَ لِي عُمَرُ: مَا تَقُولُ؟ قَالَ: قُلْتُ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، قَالَ: فَقُمْ بِنَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَأَتَاهُ، فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ أُبَيٌّ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کچھ مانگا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اس کے سر کی طرف دیکھا اور دوسری مرتبہ اس کے پاؤں کی طرف دیکھا (یعنی اس کی خستہ حالی کو ملاحظہ کیا)، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: تمہارے پاس کتنا مال ہے؟ اس نے جواب دیا: چالیس اونٹ ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اس پر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سچ فرمایا ہے: ”اگر آدمی کے پاس سونے کی دو وادیاں ہوں، تو وہ ان کے ساتھ تیسری کا آرزومند ہو گا، آدمی کا پیٹ صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے اور جو شخص توبہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: تم کیا کہتے ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے جواب دیا: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے اسی طرح میرے سامنے بیان کیا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میرے ساتھ اٹھ کر ان کی طرف چلو۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور دریافت کیا کہ انہوں نے کیا بیان کیا ہے؟ تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے سامنے اسی طرح ارشاد فرمایا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 3237]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3237، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 507، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21498، 21499، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 974» «رقم طبعة با وزير 3226»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض النضير» (332): ق، المرفوع فقط دون القصة مع عمر وَأُبَيّ - «الصحيحة» (2909).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (332): ق، المرفوع فقط دون القصة مع عمر وَأُبَيّ - «الصحيحة» (2909). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (3236) Back to Bab Next Hadith → (3238)