عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، مُحَمَّدَ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنِ إِسْحَاقَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، يَقُولُ: لَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ، أَتَى ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ سَلُولٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ قَدْ وَضَعْنَاهُ، فَصَلِّ عَلَيْهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَامَ يُصَلِّي عَلَيْهِ، قُمْتُ فِي صَدْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَتُصَلِّي عَلَى عَدُوِّ اللَّهِ الْقَائِلِ يَوْمَ كَذَا كَذَا وَكَذَا، وَالْقَائِلِ يَوْمَ كَذَا كَذَا وَكَذَا، أُعَدِّدُ أَيَّامَهُ الْخَبِيثَةَ؟ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" عَنِّي يَا عُمَرُ"، حَتَّى إِذَا أَكْثَرْتُ قَالَ:" عَنِّي يَا عُمَرُ، فَإِنِّي قَدْ خُيِّرْتُ، فَاخْتَرْتُ، إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ سورة التوبة آية 80 وَلَوْ أَعْلَمُ أَنِّي زِدْتُ عَلَى السَّبْعِينَ غُفِرَ لَهُ، لَزِدْتُ" قَالَ عُمَرُ: فَعَجَبًا لِجُرْأَتِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، فَلَمَّا قَالَ لِي ذَلِكَ، انْصَرَفْتُ عَنْهُ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ مَشَى مَعَهُ، فَقَامَ عَلَى حُفْرَتِهِ حَتَّى دُفِنَ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَوَاللَّهِ مَا لَبِثَ إِلا يَسِيرًا حَتَّى أَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا: وَلا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا، وَلا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ سورة التوبة آية 84 فَمَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُنَافِقٍ بَعْدَ ذَلِكَ، وَلا قَامَ عَلَى قَبْرِهِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: جب عبداللہ بن ابی کا انتقال ہو گیا، تو اس کا بیٹا عبداللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ عبداللہ بن ابی ہے، جسے ہم نے (میت کی چارپائی پر) رکھ دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کیجیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے اٹھے، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کے اس دشمن کی نماز جنازہ ادا کریں گے جس نے فلاں دن یہ، یہ بات کہی تھی اور فلاں دن یہ، یہ بات کہی تھی؟ میں نے اس کے متعدد خبیث دن گنوا دیے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے چھوڑ دو اے عمر!“ جب میں نے زیادہ تکرار کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے چھوڑ دو اے عمر، کیونکہ مجھے اختیار دیا گیا ہے، میں نے (اپنی پسندیدہ صورت کو) اختیار کر لیا ہے“ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿اسْتَغْفِرْ لَهُمْ أَوْ لَا تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ﴾ [سورة التوبة: 80] ”تم ان کے لیے دعائے مغفرت کرو یا ان کے لیے دعائے مغفرت نہ کرو۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:) ”اگر مجھے یہ پتا ہو کہ میں ستر مرتبہ سے زیادہ دعائے مغفرت کروں، تو اس کی مغفرت ہو جائے گی، تو میں اس سے زیادہ مرتبہ کر لوں گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے اپنی جرات پر حیران ہوتا ہوں، بہرحال اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ بات کہی، تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سے ہٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے جنازے کے ہمراہ گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کی قبر کے کنارے کھڑے ہو گئے، یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف لائے۔ اللہ کی قسم! اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ﴿وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰ أَحَدٍ مِّنْهُم مَّاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَىٰ قَبْرِهِ﴾ [سورة التوبة: 84] ”ان میں سے جس کسی کا بھی انتقال ہو، تو تم نے اس کی نماز جنازہ کبھی ادا نہیں کرنی اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہونا ہے۔“ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کسی منافق کی نماز جنازہ ادا نہیں کی اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی منافق کی قبر پر کھڑے ہوئے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3176]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1366، 4671، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3176، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1965، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2104، 11161، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3097، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16944، وأحمد فى (مسنده) برقم: 96» «رقم طبعة با وزير 3166»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي