☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 3114
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 3114
عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، مَالِكٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ ، أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ حِينَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَإِذَا النَّاسُ قِيَامٌ يُصَلُّونَ، وَإِذَا هِيَ قَائِمَةٌ تُصَلِّي، فَقُلْتُ: مَا لِلنَّاسِ؟ فَأَشَارَتْ بِيَدِهَا إِلَى السَّمَاءِ، وَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ فَقُلْتُ: آيَةٌ؟ فَأَشَارَتْ: أَيْ نَعَمْ، قَالَتْ: فَقُمْتُ حَتَّى تَجَلانِي الْغَشْيُ، فَجَعَلْتُ أُصُبُّ الْمَاءَ فَوْقَ رَأْسِي، فَلَمَّا انْصَرَفَ حَمِدَ اللَّهَ رَسُولَ اللَّهِ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ شَيْءٍ كُنْتُ لَمْ أَرَهُ إِلا قَدْ رَأَيْتُهُ فِي مَقَامِي هَذَا حَتَّى الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ مِثْلَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ"، لا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ يُؤْتَى أَحَدُكُمْ، فَيُقَالُ لَهُ:" مَا عِلْمُكَ بِهَذَا الرَّجُلِ؟ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ أَوِ الْمُوقِنُ فَلا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ فَيَقُولُ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى، فَأَجَبْنَا وَآمَنَّا وَاتَّبَعْنَا، فَيُقَالُ لَهُ: نَمْ صَالِحًا قَدْ عَلِمْنَا إِنْ كُنْتَ لَمُؤْمِنًا، وَأَمَّا الْمُنَافِقُ أَوِ الْمُرْتَابُ"، لا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَتْ أَسْمَاءُ فَيَقُولُ:" لا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب سورج گرہن ہوا، تو میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، وہاں لوگ کھڑے ہوئے نماز ادا کر رہے تھے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی کھڑی ہوئی نماز ادا کر رہی تھیں، میں نے کہا: ”لوگوں کو کیا ہوا ہے؟“ تو انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آسمان کی طرف اشارہ کیا اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہا، میں نے کہا: ”کیا کوئی نشانی نمودار ہوئی ہے؟“ تو انہوں نے اشارے سے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں بھی کھڑی ہوئی، یہاں تک کہ مجھ پر بے ہوشی طاری ہونے لگی، تو میں اپنے سر پر پانی انڈیلنے لگی۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر وہ چیز جو میں نے پہلے نہیں دیکھی تھی وہ میں نے اس جگہ پر کھڑے ہوئے دیکھ لی ہے، یہاں تک کہ جنت اور جہنم کو بھی دیکھ لیا اور میری طرف یہ بات وحی کی گئی ہے کہ تم لوگوں کو قبروں میں آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا جو دجال کی آزمائش کی مانند ہو گی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا اس کے قریب ہو گی (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کیا لفظ بیان کیا تھا) تم میں سے کسی ایک کے پاس (فرشتہ) آئے گا اور اس سے دریافت کیا جائے گا: ان صاحب کے بارے میں تمہارا علم کیا ہے؟ تو اگر وہ ایمان رکھنے والا شخص ہو گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یا یقین رکھنے والا شخص ہو گا (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم تھا سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کیا لفظ بیان کیا تھا) تو وہ یہ کہے گا: یہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، یہ ہمارے پاس واضح دلائل اور ہدایت لے کر آئے تھے، ہم نے ان کی دعوت کو قبول کیا، ہم ان پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی پیروی کی، تو اس شخص سے یہ کہا جائے گا: تم اچھی حالت میں سو جاؤ، ہمیں پتہ تھا تم ایمان رکھتے ہو، اور اگر وہ شخص منافق ہو گا یا شک کا شکار ہو گا (راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کیا لفظ استعمال کیا تھا) تو وہ یہ کہے گا: مجھے نہیں معلوم، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی وہی بات کہہ دی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3114]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 86، 184، 1053، 1235، 7287، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 905، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3114، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3472، 6450، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27567» «رقم طبعة با وزير 3104»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناد صحيح على شرط الشيخين
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط الشيخين
← Previous Hadith (3113) Back to Bab Next Hadith → (3115)