☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

صحيح ابن حبان

حديث رقم: 3006
الكتب← صحيح ابن حبان← الأبواب← الباب← حديث رقم 3006
الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أَبِي يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كُنَّا نَعْزِمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا حُضِرَ الْمَيِّتُ، آذَنَّاهُ،" فَحَضَرَهُ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ حَتَّى يُقْبَضَ"، فَإِذَا قُبِضَ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَنْ مَعَهُ، فَرُبَّمَا طَالَ ذَلِكَ مِنْ حَبْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا خَشِينَا مَشَقَّةَ ذَلِكَ، قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ لِبَعْضٍ: وَاللَّهِ لَوْ كُنَّا لا نُؤْذِنُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِأَحَدٍ حَتَّى يُقْبَضَ، فَإِذَا قُبِضَ آذَنَّاهُ، فَلَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ مَشَقَّةٌ عَلَيْهِ وَلا حَبْسٌ، قَالَ: فَفَعَلْنَا فَكُنَّا لا نُؤْذِنُهُ إِلا بَعْدَ أَنْ يَمُوتَ،" فَيَأْتِيهِ فَيُصَلِّي عَلَيْهِ وَيَسْتَغْفِرُ لَهُ، فَرُبَّمَا انْصَرَفَ عِنْدَ ذَلِكَ، وَرُبَّمَا مَكَثَ حَتَّى يُدْفَنَ الْمَيِّتُ"، قَالَ: وَكُنَّا عَلَى ذَلِكَ حِينًا، ثُمَّ قُلْنَا: وَاللَّهِ لَوْ أَنَّا لا نُحْضِرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَمَلْنَا إِلَيْهِ جَنَائِزَ مَوْتَانَا حَتَّى" يُصَلِّيَ عَلَيْهَا عِنْدَ بَيْتِهِ"، لَكَانَ ذَلِكَ أَرْفَقَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَيْسَرَ عَلَيْهِ فَفَعَلْنَا ذَلِكَ فَكَانَ الأَمْرُ إِلَى الْيَوْمِ .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پہلے ہم لوگوں کا یہ معمول تھا کہ جب کسی شخص کا آخری وقت قریب آتا تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی اطلاع دے دیتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس شخص کے پاس تشریف لاتے تھے اور اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ جب اس کا انتقال ہو جاتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھی واپس تشریف لے جایا کرتے تھے، بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خاصی دیر رکنا پڑتا تھا، ہمیں اس حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے دشواری کا اندیشہ ہوا تو کسی نے دوسرے سے کہا: ”اللہ کی قسم! اب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کسی بھی شخص کے بارے میں اس وقت تک اطلاع نہیں دیں گے جب تک اس کا انتقال نہیں ہو جاتا، جب اس کا انتقال ہو جائے گا تو ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع دیں گے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس حوالے سے مشقت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خاصی دیر تک رکنا نہ پڑے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا ہی کیا، اس کے بعد ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو متعلقہ شخص کے انتقال کے بعد اطلاع دینے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس شخص کے پاس تشریف لاتے، اس کے لیے دعائے رحمت کرتے، اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے، بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی وقت واپس تشریف لے جاتے اور بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٹھہرے رہتے یہاں تک کہ میت کو دفن کیا جاتا۔ راوی کہتے ہیں کہ ہم ایک عرصے تک ایسا ہی کرتے رہے، پھر ہم نے سوچا: ”اللہ کی قسم! اب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہیں بلوائیں گے بلکہ اپنے مردوں کے جنازے اٹھا کر لے جایا کریں گے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے گھر کے پاس ہی اس کی نماز جنازہ ادا کر لیں، یہ چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے زیادہ آسانی اور سہولت کا باعث ہوگی“، تو پھر ہم نے ایسا ہی کرنا شروع کر دیا اور اس کے بعد آج تک ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 3006]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3006، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1326، 1353، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7280، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11807، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2315» «رقم طبعة با وزير 2995»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الأحكام» (87).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
رجاله ثقات غير أبي يحيى بن سليمان ... . فقد احتج به البخاري وأصحاب السنن
الحكم: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (87). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات غير أبي يحيى بن سليمان ... . فقد احتج به البخاري وأصحاب السنن
الحديث السابق → (3005) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (3007)