☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Hibban

Hadith No.: 2935
Books← Sahih Ibn Hibban← Chapters← Bab← Hadith No. 2935
عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، جَرِيرٌ ، الأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَتَتِ الْحُمَّى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنَتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ أَنْتِ؟" فَقَالَتْ: أَنَا أُمُّ مِلْدَمٍ، قَالَ:" انْهَدِي إِلَى قُبَاءَ، فَأْتِهِمْ" قَالَ: فَأَتَتْهُمْ، فَحُمُّوا، أَوْ لَقُوا مِنْهَا شِدَّةً، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَرَى مَا لَقِينَا مِنَ الْحُمَّى، قَالَ:" إِنْ شِئْتُمْ دَعَوْتُ اللَّهَ، فَكَشَفَهَا عَنْكُمْ، وَإِنْ شِئْتُمْ كَانَتْ طَهُورًا"، قَالُوا: بَلْ تَكُونُ طَهُورًا .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بخار نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت طلب کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ اس نے جواب دیا: میں اُم ملدم ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم قباء کی طرف جاؤ اور وہاں چلے جاؤ۔“ راوی کہتے ہیں: وہ وہاں چلا گیا، ان لوگوں کو بخار رہنے لگا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ان لوگوں کو اس کی وجہ سے شدت کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ کی ہے کہ ہمیں کتنا بخار رہنے لگا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم لوگ چاہو، تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیتا ہوں وہ اسے تم سے دور کر دے گا اور اگر تم چاہو، تو یہ تمہارے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ بن جائے گا،“ تو ان لوگوں نے عرض کی: اسے طہارت کے حصول کا ذریعہ رہنے دیں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 2935]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2935، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1284، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6646، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14617، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1892، 2319، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1023» «رقم طبعة با وزير 2924»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 154).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 154). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
← Previous Hadith (2934) Back to Bab Next Hadith → (2936)