عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنِ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وُلِدَ لِيَ اللَّيْلَةَ غُلامٌ، فَسَمَّيْتُهُ بِأَبِي إِبْرَاهِيمَ"، ثُمَّ دَفَعَهُ إِلَى امْرَأَةِ قَيْنٍ بِالْمَدِينَةِ، فَأَتْبَعَهُ، فَانْتَهَى إِلَى أَبَى سَيْفٍ وَهُوَ يَنْفُخُ فِي كِيرِهِ، وَالْبَيْتُ مَمْتَلِئٌ دُخَانًا، فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَيْفٍ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ، فَأَمْسَكَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ بِالصَّبِيِّ، فَضَمَّهُ إِلَيْهِ، وَقَالَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقُولَ قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ وَهُوَ يَكِيدُ بِنَفْسِهِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَيْنَاهُ تَدْمَعُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَدْمَعُ الْعَيْنُ وَيَحْزَنُ الْقَلْبُ، وَلا نَقُولُ إِلا مَا يَرْضَى رَبَّنَا وَإِنَّا بِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے ہاں گزشتہ رات بچے کی پیدائش ہوئی ہے، میں نے اپنے جدِ امجد کے نام پر اس کا نام ابراہیم رکھا ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں مدینہ منورہ کے ایک سنار کی بیوی کے سپرد کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پاس تشریف لے گئے، جس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابوسیف کے گھر پہنچے وہ اس وقت اپنی بھٹی میں آگ لگا رہا تھا، پورا گھر دھوئیں سے بھرا ہوا تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آگے تیزی سے چلتا ہوا گیا اور میں نے بتایا: اے ابوسیف! نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لا رہے ہیں، تو وہ رک گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بچے کو بلوایا اور اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا اور جو اللہ کو منظور تھا وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ بچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے آخری سانس لے رہا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آنکھوں سے آنسو جاری ہیں، دل غمگین ہے اور ہم وہی کہتے ہیں جس سے ہمارا پروردگار راضی ہے اور اے ابراہیم! ہم تمہاری وجہ سے غمگین ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الجَنَائِزِ وَمَا يَتَعَلَّقُ بِهَا مُقَدَّمًا أَوْ مُؤَخَّرًا/حدیث: 2902]
تخریج الحدیث
از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1303، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2315، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3126، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1475، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7250، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13214، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3288» «رقم طبعة با وزير 2891»
الحكم على الحديث
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2493): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
Grade: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2493): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم