بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: چغل خوری کی ناپسندیدگی کا بیان۔
Sahih al-Bukhari
کتب صحیح بخاری کتاب: اخلاق کے بیان میں باب: چغل خوری کی ناپسندیدگی کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q6056 حوالہ جات (References)

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَقَوْلِهِ: {هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ}، {وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ}. يَهْمِزُ وَيَلْمِزُ يَعِيبُ.
‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ نے (سورۃ نون میں) فرمایا «هماز مشاء بنميم‏» عیب جو، چغل خور اور سورۃ ہمزہ میں فرمایا ہر عیب جو آواز سے کسنے والے کی خرابی ہے «يهمز ويلمز» اور «يعيب‏.‏» سب کے معنی ایک ہیں یعنی عیب بیان کرتا ہے، طعنے مارتا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: Q6056]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6056 صحیح بخاری
أَبُو نُعَيْمٍ ، سُفْيَانُ ، مَنْصُورٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، هَمَّامٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ رَجُلًا يَرْفَعُ الْحَدِيثَ إِلَى عُثْمَانَ، فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے ابونعیم (فضل بن دکین) نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے منصور بن معمر نے، ان سے ابراہیم نخعی نے، ان سے ہمام بن حارث نے بیان کیا کہ ہم حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، ان سے کہا گیا کہ ایک شخص ایسا ہے جو یہاں کی باتیں عثمان سے جا لگاتا ہے۔ اس پر حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بتلایا کہ جنت میں چغل خور نہیں جائے گا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 6056]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة