بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: مرد کے لیے ریشم کا کپڑا بطور فرش بچھانا منع ہے۔
Sahih al-Bukhari
کتب صحیح بخاری کتاب: لباس کے بیان میں باب: مرد کے لیے ریشم کا کپڑا بطور فرش بچھانا منع ہے۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q5837 حوالہ جات (References)

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَقَالَ عَبِيدَةُ هُوَ كَلُبْسِهِ
‏‏‏‏ عبیدہ نے کہا کہ یہ بچھانا بھی پہننے جیسا ہے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: Q5837]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5837 صحیح بخاری
عَلِيٌّ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أَبِي ، ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ".
ترجمہ: مولانا داود راز
ہم سے علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ان کے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے ابن ابی نجیح سے سنا، انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں سونے اور چاندی کے برتن میں پینے اور کھانے سے منع فرمایا تھا اور ریشم اور دیباج پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا تھا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 5837]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة