☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ السِّوَاكِ:
Sahih al-Bukhari
Books← Sahih al-Bukhari← کتاب: وضو کے بیان میں← بَابُ السِّوَاكِ:
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: بِتُّ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَنَّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس گزاری تو (میں نے دیکھا کہ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسواک کی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/حدیث: Q244]
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 244 Sahih al-Bukhari
أَبُو النُّعْمَانِ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاكٍ بِيَدِهِ، يَقُولُ: أُعْ أُعْ، وَالسِّوَاكُ فِي فِيهِ كَأَنَّه يَتَهَوَّعُ".
Translation: مولانا داود راز
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے غیلان بن جریر کے واسطے سے نقل کیا، وہ ابوبردہ سے وہ اپنے باپ سے نقل کرتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ کو اپنے ہاتھ سے مسواک کرتے ہوئے پایا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منہ سے اع اع کی آواز نکل رہی تھی اور مسواک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منہ میں تھی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قے کر رہے ہوں۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/حدیث: 244]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Grade: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
Hadith No.: 245 Sahih al-Bukhari
عُثْمَانُ ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ".
Translation: مولانا داود راز
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے منصور کے واسطے سے، وہ ابووائل سے، وہ حذیفہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رات کو اٹھتے تو اپنے منہ کو مسواک سے صاف کرتے۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/حدیث: 245]
تخریج الحدیث
«أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
Grade: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة